آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔
پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کیے گئے ایس آئی آر کا معاملہ زور پکڑ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں انڈیا الائنس کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ نکال رہا ہے۔ تیجسوی یادو نے اس یاترا کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس یاترا سے خوفزدہ ہے۔
جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے بی جے پی
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تاریخی یاترا رہی ہے۔ لاکھوں لوگوں نے اس یاترا کی حمایت کی ہے۔ اس کا پیغام پورے ملک میں جا چکا ہے۔ بہار جمہوریت کی جنی ہے۔ بی جے پی جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
تیجسوی نے کہا کہ اس یاترا میں اکھلیش یادو سمیت کئی لوگوں نے حصہ لیا اور آنے والے دنوں میں ملک کا ہر بچہ ’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ کے پیغام کو سمجھے گا۔ ہمیں لگتا ہے کہ بی جے پی خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی تیجسوی کے ویژن کو نافذ کرنا چاہتی ہے، لیکن وہ نہیں جانتے کہ تیجسوی کا ویژن ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔ ہم بہت ساری چیزوں کو نوٹیفکیشن کے بعد بتائیں گے کہ حکومت آنے کے بعد ہم کیا کریں گے۔
’’ہمیں ڈپلیکیٹ نہیں بلکہ اورجنل سی ایم چاہئے‘‘
تیجسوی نے کہا کہ یہ نقلچی حکومت ہے۔ یہ نقل تو کر سکتی ہے، لیکن ویژن نہیں لا سکتی۔ بہار کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ڈپلیکیٹ نہیں بلکہ اورجنل سی ایم چاہئے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اویناش پانڈے نے کہا کہ انڈیا اتحاد کی تمام پارٹیاں اس یاترا میں حصہ لے رہی ہیں۔ موجودہ این ڈی اے حکومت کو اب بہار میں رہنے کا حق نہیں ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو ’درانداز بچاؤ یاترا‘ کہنے پر اویناش پانڈے نے کہا، ’’اب جب کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل رہے ہیں، وہ خوفزدہ ہو رہے ہیں اور انہیں دراندازوں کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ میں مزید تبصرہ نہیں کر سکتا۔
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری نے یاترا کے دوران بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپوں پر کہا کہ سیاست میں نظریات کی جنگ ہے۔ کسی قسم کے تشدد کی اس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

