وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اشونی ویشنو کا ایک اہم مضمون شیئر کیا، جس میں بھارت میں ٹیکنالوجی کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کس طرح اسٹریٹ وینڈرز سے لے کر بڑے کارپوریٹ ایگزیکٹوز تک، ہر طبقے کو بااختیار بنا رہی ہے اور ملک میں مساوات کا مضبوط ذریعہ بن چکی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے مضمون شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مرکزی وزیر اشونی ویشنو لکھتے ہیں کہ ٹیکنالوجی ہندوستان کے لیے مساوات کا سب سے اہم ذریعہ بن چکی ہے، جس نے سڑک کے دکانداروں سے لے کر کارپوریٹ ایگزیکٹوز تک سب کو بااختیار بنایا ہے۔ انڈیا اسٹیک، یو پی آئی، جے اے ایم ٹرینیٹی اور کووِن جیسے اقدامات کے ذریعے، اختراع اور سب کی شمولیت نے لوگوں کی زندگیاں یکسر تبدیل کر دی ہیں، حکمرانی کو بہتر بنایا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کے کردار کو مستحکم کیا ہے۔‘‘
Union Minister Shri @AshwiniVaishnaw writes that technology has become India’s greatest equaliser, empowering everyone from street vendors to corporate executives. Through initiatives such as India Stack, UPI, JAM trinity and CoWIN, innovation and inclusion have transformed… pic.twitter.com/sgxesZugI4
— PMO India (@PMOIndia) September 19, 2025
مضمون میں ’’انڈیا اسٹیک‘‘ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، یو پی آئی (یونائیٹڈ پیمنٹس انٹرفیس)، جے اے ایم (جن دھن، آدھار، موبائل) ٹرینیٹی اور کووِن جیسے منصوبوں کی تعریف کی گئی ہے، جن کے ذریعے نہ صرف کروڑوں بھارتیوں کو مالی شمولیت حاصل ہوئی، بلکہ شفاف اور مؤثر حکمرانی کو بھی فروغ ملا۔ وزیر اعظم کے مطابق ڈیجیٹل اختراعات نے عام شہریوں کو حکومتی خدمات تک براہِ راست رسائی دی ہے، بدعنوانی میں کمی آئی ہے اور حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہوا ہے۔ ٹیکنالوجی نے بھارت کو عالمی سطح پر ایک رہنما ملک کے طور پر ابھرنے میں بھی مدد دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



