Bharat Express DD Free Dish

Aligarh Muslim University: اے ایم یو کیمپس میں ٹیچر کا گولی مار کر قتل، عمرہ کئے لئے جانے والے تھے

راؤ دانش علی جلد ہی اپنے والدین کو عمرہ کرنے کے لئے  لے جانے والے تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کچھ خوشی کے پل گزارنے کی تیاری کر رہے تھے، لیکن یہ سانحہ پیش آیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیمپس میں اس طرح کا حملہ ہوا ہے

اتر پردیش کے علی گڑھ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس اس وقت سنسنی پھیل گئی ، جب بدھ کے روز یونیورسٹی کے اے بی کے یونین ہائی اسکول کے  ٹیچر راؤ دانش علی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ سنسی خیز واقعہ بد ھ کی رات تقریبا ُ 9بجے پیس  آیا،سِول لائن تھانہ علاقے کے تحت اے ایم یو کیمپس میں لائبریری کینٹین کے قریب پیش آیا، جہاں راؤ دانش علی اپنے چند دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق اچانک اسکوٹی پر سوار نامعلوم افراد موقع پر پہنچے اور بغیر کسی بحث یا جھگڑے کے راؤ دانش علی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ایک گولی ان کے سر میں لگی، جس سے وہ موقع پر ہی شدید زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور تیزی سے فرار ہو گئے۔ گولیوں کی آواز سنتے ہی اطراف میں موجود طلبہ اور ملازمین میں بھگدڑ مچ گئی اور پورے کیمپس میں خوف کا ماحول پیدا ہو
گیا۔

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پراکٹر، پروفیسر محمد وسیم علی نے بتایا، “رات تقریباً 9 بجے، ہمیں اطلاع ملی کہ لائبریری کے قریب فائرنگ ہوئی ہے اور ایک شخص زخمی ہے اور انہیں علاج کے لیے لے جایا جا رہا ہے… ہمیں پتہ چلا کہ جس شخص کو گولی لگی  ہے  راؤ دانش علی  ہیں، جو یونیورسٹی کے اے بی کے اسکول کے ٹیچر تھے۔ علاج کے دوران ان  کی موت ہوگئی۔

راؤ دانش علی جلد ہی اپنے والدین کو عمرہ کرنے کے لئے  لے جانے والے تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کچھ خوشی کے پل گزارنے  کی تیاری کر رہے تھے، لیکن یہ سانحہ پیش آیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیمپس میں اس طرح کا حملہ ہوا ہے، لیکن ایک ٹیچر پر اس طرح کے جان لیوا حملے نے سب کو چونکا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفتیش تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔ حملے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ یہ ماضی کی دشمنی تھی یا کچھ اور اس کا تعین تحقیقات سے ہو گا۔ اے ایم یو ایک بڑی یونیورسٹی ہے، جس میں
ہزاروں طلباء ہیں۔ واقعہ کے بعد پورے کیمپس میں خوف کی فضا چھا گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ شدید زخمی حالت میں دانش راؤ کو فوراً جواہر لال نہرو میڈیکل کالج منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سر میں گولی لگنے کے باعث ان کی حالت نہایت نازک تھی اور وہ علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ راؤ دانش علی کی موت کی خبر پھیلتے ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بڑی تعداد میں اساتذہ، طلبہ اور یونیورسٹی عملہ میڈیکل کالج اور جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے۔ لوگوں نے یونیورسٹی کی سکیورٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read