Bharat Express DD Free Dish

پولیس حراست میں باپ-بیٹے کی موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، جانئے عدالت نے کیوں سنایا یہ سخت فیصلہ

تمل ناڈو کے ستھانکولم میں باپ اور بیٹے جے راج اور بینکس کی حراست میں ہونے والی موت کے معاملے میں مدورے کی عدالت نے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ 9 پولیس اہلکاروں، جن میں انسپکٹر شری دھربھی شامل ہیں، کو دہری موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسے “ریئریسٹ آف ریئر” معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا کام کرے گا اورسماج کی رہنمائی کرے گا۔

تمل ناڈوکی مدورے ڈسٹرکٹ کورٹ نے پولیس حراست میں باپ بیٹے کی موت کے معاملے میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔ پیرکے روز(6 اپریل، 2026) کومدورے عدالت نے تاجرپی جے راج اوران کے بیٹے جے بینکس کی حراستی موت کے معاملے میں 9 پولیس اہلکاروں کو موت کی سزا سنائی۔ پولیس انسپکٹرشری دھرپر15 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

کیس کے بارے میں پڑھ کردل کانپ اٹھتا ہے: عدالت

عدالت نے جن پولیس والوں کو سزا سنائی ہے، ان میں انسپکٹرشری دھر، سب انسپکٹربالاکرشنن اوررگھوگنیش اورپولس اہلکارمروگن، سمدورئی، متھراجا، چلّادورئی، تھامس فرانسس اور وائیلومتھو شامل ہیں۔ عدالت نے کہا، “باپ اوربیٹے کوبدلہ لینے کے لیے برہنہ کیا گیا اور بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔ اس کے بارے میں پڑھ کر دل کانپ اٹھتا ہے۔ اگربینچ کی نگرانی نہ ہوتی توسچ دب کررہ جاتا۔”

سی بی آئی نے کیا تھا پھانسی کا مطالبہ

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کئے گئے، جبکہ عام طورپر ایسے معاملوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ مدورے ڈسٹرکٹ کورٹ نے واضح کیا کہ تمل ناڈو میں کئی ایماندارپولیس افسر ہیں اوریہ فیصلہ پولیس کے درمیان خوف پیدا نہیں کرے گا۔ پولیس حراست میں ٹارچراوراس کے بعد ہوئی موت معاملے میں سی بی آئی نے بیشترسزا کے طورپرپھانسی یا بغیرپیرول کے عمرقید کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

یہ معاملہ 19 جون، 2020 کو شروع ہوا، جب موبائل کی دوکان چلانے والے جے راج اوربینکس کولاک ڈاون کے دوران طے وقت سے زیادہ دکان کھلی رکھنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ دونوں کوستھانکولم میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اوربعد میں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ کچھ ہی دنوں میں دونوں کی موت ہوگئی۔ گھروالوں نے الزام لگایا تھا کہ پولیس حراست میں ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد مدراس ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ریاست کی سی بی-سی آئی ڈی سے جانچ کا ذمہ سنبھالنے والی سی بی آئی نے اس معاملے میں 10 پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا۔ گرفتارکئے گئے لوگوں میں ایک انسپکٹر، دوسب انسپکٹراورکئی کانسٹبل شامل تھے۔ بعد میں ایجنسی نے ملزم افسران کے خلاف قتل کا الزام لگایا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read