کرنل صوفیہ قریشی پر توہین آمیز تبصرہ کرنے والے وزیر وجے شاہ کی گرفتاری پر روک جاری رہے گی۔
نئی دہلی: ہندوستانی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی پرمتنازعہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیروجے شاہ کوخوب پھٹکارلگائی ہے۔ اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آج یعنی جمعرات (15 مئی، 2025) کونئے چیف جسٹس بی آرگوئی نے وجے شاہ سے کہا کہ انہیں حساس ہونا چاہئے اورمدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں جاکرمعافی مانگنی چاہئے۔
آئینی عہدے پربیٹھا شخص ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے؟ چیف جسٹس کا سوال
چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پربیٹھا شخص ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے؟ عدالت نے وجے شاہ کے خلاف درج ایف آئی آرکے معاملے میں مداخلت سے بھی انکارکردیا اورایف آئی آرپرروک لگانے سے واضح طورپرانکارکردیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوگا، صرف اس لئے کہ آپ ایک وزیرہیں، لیکن اس عہدے پرہونے کے ناطے آپ کوذمہ داری کے ساتھ بیان دینا چاہئے۔
باراینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق، وجے شاہ کی طرف سے ایڈوکیٹ وبھا دتہ مکھیجا نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ عرضی گزارنے اپنی غلطی قبول کرلی ہے اوران کے بیان کے غلط مطلب نکالے گئے۔ میڈیا نے اسے بہت بڑھا چڑھا کرپیش کیا۔ ہم ایف آئی آرپرروک لگانے کی اپیل کرتے ہیں۔ حالانکہ عدالت نے ایف آئی آرپرروک لگانے سے واضح طورپرمنع کردیا اورکہا کہ اس کے لئے ہائی کورٹ جائیں اورمعافی بھی مانگیں۔
ہائی کورٹ نے خود لیا تھا نوٹس
قابل ذکرہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے معاملے میں ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پی کوچارگھنٹے کے اندروجے شاہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پربدھ کی شام کووجے شاہ پرایف آئی آردرج کردی گئی، جسے وجے شاہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا۔ حالانکہ عدالت ایف آئی آرسے متعلق مداخلت کرنے سے انکارکردیا ہے۔
چیف جسٹس بی آرگوئی نے لگائی پھٹکار
چیف جسٹس آف انڈیا بی آرگوئی نے وجے شاہ کوپھٹکارلگاتے ہوئے کہا کہ وہ آئینی عہدے پرہیں، انہیں ذمہ داری کے ساتھ کوئی بات کہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک ایسی صورتحال سے گزررہا ہے، آپ کویہ معلوم ہونا چاہئے کہ آپ کیا بول رہے ہیں۔ صرف اس لئے کہ آپ ایک وزیرہیں، نظراندازنہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی سماعت جمعہ کے روزہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وجے شاہ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، صرف اس لئے کہ وہ ایک وزیرہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


