Bharat Express

Chetan Sharma resigns from BCCI Chief Selector’s post: چیتن شرما نے چیف سلیکٹر عہدے سے دیا استعفیٰ، اسٹنگ آپریشن کی وجہ سے ہوئے تھے بدنام

چیتن شرما نے گانگولی-وراٹ تنازعہ، روہت-کوہلی کے درمیان اختلاف اور کھلاڑیوں کے فرضی انجکشن پر سنسنی خیز دعوے کئے تھے۔

ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر چیتن شرما نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی سی سی آئی سے متعلق بڑی خبرآرہی ہے۔ چیف سلیکٹر چیتن شرما (Chetan Sharma Resigned) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ ایک اسٹنگ آپریشن میں دیئے بیان کے بعد تنازعہ میں آگئے تھے۔ سابق ہندوستانی کرکٹراورتیزگیند بازچیتن شرما نے ہندوستانی کھلاڑیوں پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چوٹ کو چھپانے کے لئے انجکشن کا سہارا لیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو جھوٹا بتایا تھا۔ اس کے بعد سے ہی ان پر استعفیٰ دینے کا دباؤ تھا۔ انہوں نے بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ وہ دوسری بارچیف سلیکٹربنے تھے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، چیتن شرما نے بورڈ سکریٹری جے شاہ کو استعفیٰ بھیجا تھا، جسے قبول کرلیا گیا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے سلیکشن کمیٹی کو برخاست کردیا تھا، تب بھی چیتن شرما چیف سلیکٹر تھے۔ اس کے بعد پھر سے انہیں یہ ذمہ داری ملی تھی، لیکن اس بار انہیں تنازعہ کے سبب کرسی گنوای پڑی۔

جی نیوزکے اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما نے روہت شرما کو اپنے بچے کی طرح ماننے کا دعویٰ کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہاردک پانڈیا کو ٹیم انڈیا کا مستقبل بتایا تھا۔ چیتن شرما کے اس دعوے کے بعد سوال اٹھنے لگے تھے کہ کیا روہت شرما کی ٹی-20 کی ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی؟
اسٹنگ میں چیتن شرما نے کئے تھے کئی دعوے
اسٹنگ کے چنتن سے پوچھا جاتا ہے کہ ہاردک پانڈیا سے متعلق باتیں چل رہی ہیں کہ آئندہ کپتان وہی ہوں گے۔ اس پرچیتن شرما نے کہا، ‘ہم ہی کپتان بنائیں گے نا… ہماری پلاننگ ہے نہ اور کسی کا کیا… چیئرمین کا پورا رول رہتا ہے، اس کے بغیرکچھ نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم نے منع کردیا تو نہیں ہوگا۔ ہاردک ہندوستانی کرکٹ کا مستقبل ہے۔ بہت اچھا ہے، بہت شائستہ کرکٹر ہے۔’

اس کے علاوہ چیتن شرما نے ان کھلاڑیوں کے نام بتائے تھے جن کو ان کے سبب موقع ملا۔ چیتن شرما نے کہا تھا کہ سوریہ کماریادو سے لے کرایشان کشن، شبھمن گل، ارش دیپ، دیپک ہڈا اورعمران ملک جیسے کھلاڑیوں کو ان کے سبب ہی موقع ملا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس