برکس سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے جا رہا ہے۔ ادھر خبر آئی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اس سمٹ میں شرکت کے لیے برازیل نہیں جائیں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی جانے کا اپنا منصوبہ منسوخ کر سکتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔البتہ برازیل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خصوصی عشائیے پر مدعو کیا ہے۔ اورکہا جا رہا ہے کہ چین اس سے ناراض ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شی جنپنگ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ہانگ کانگ میں قائم ‘ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ’ نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس کے بجائے چینی وزیر اعظم سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خبر ہے کہ برازیل نے وزیر اعظم مودی کو سرکاری عشائیہ کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے ماسکو میں اعلان کیا کہ “روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف برازیل میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس میں روس کی نمائندگی کریں گے، جب کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کریں گے۔برکس کے موجودہ سربراہ کے طور پر، برازیل 6-7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں اپنے 17ویں سربراہی اجلاس کی باقاعدہ میزبانی کر رہا ہے۔ برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ گروپ کو پانچ اضافی رکن ممالک مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ بڑھایا گیا ہے۔یوکرین کی درخواست پر بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے پوتن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے پوتن نے سال 2023 میں جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
