Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s attack on Samajwadi Party: ’’ایس پی والے اعداد و شمار سن کر اپنی سائیکل لے کر بھاگ جائیں گے…‘‘، اسکیموں کو لے کر سماجوادی پارٹی پر پی ایم مودی کا حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز وارانسی میں 2,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اسی مقام سے، انہوں نے ملک بھر کے 9.7 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پی ایم-کسان سمان ندھی‘ کی 20ویں قسط جاری کرتے ہوئے پچھلی حکومتوں پر بڑا حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں کسانوں کے نام پر ایک اعلان بھی پورا کرنا مشکل تھا لیکن بی جے پی حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ ’پی ایم-کسان سمان ندھی‘ ہماری حکومت کے پختہ ارادوں کی مثال بن گیا ہے۔

وارانسی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2019 میں جب کسان سمان ندھی یوجنا شروع ہوئی تھی تو سماج وادی پارٹی اور کانگریس جیسی ترقی مخالف پارٹیاں افواہیں پھیلا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’یہ پارٹیاں عوام کو گمراہ کر رہی تھیں اور کسانوں کو الجھن میں ڈال رہی تھیں۔ کوئی کہتا تھا کہ بھلے وہ (پی ایم مودی) اسکیم لے کر آئیں، لیکن جیسے ہی 2019 کے انتخابات ختم ہوں گے، یہ سب رک جائے گا۔ اتنا ہی نہیں، پی ایم مودی نے جو پیسہ جمع کیا ہے وہ بھی واپس نکال لیں گے۔‘‘

اتر پردیش میں کسانوں کو بھیجے گئے 90 ہزار کروڑ روپے: پی ایم

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہی ملک کی بدقسمتی ہے کہ نفرت میں ڈوبے ہوئے ملک دشمن ذہنیت کے لوگ ایسے جھوٹی سچائی کو لے کر جی رہے ہیں، یہ صرف کسانوں اور ملک کے عوام سے جھوٹ بول سکتے ہیں، کیا تنے سالوں میں کسان سمان ندھی کی ایک قسط بھی بند ہوئی ہے؟ آج تک، کسان سمان ندھی کی قسط بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور کسانوں کے کھاتوں میں 4 لاکھ کروڑ روپے بھیجے جا چکے ہیں۔ صرف اتر پردیش میں ہی کسانوں کو 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ بھیجے گئے ہیں۔

’’ایس پی والے اعداد و شمار سن کر سائیکل لے کر بھاگ جائیں گے‘‘

وزیر اعظم نے ’فصل بیمہ یوجنا‘ کی مثال بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو بیمہ کے ذریعے اب تک ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا کلیم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی معیشت میں خواتین کی شرکت بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔ ہم لکھپتی دیدی ابھیان چلا رہے ہیں۔ ہمارا ٹارگٹ ملک میں 3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانا ہے۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے یہ لوگ اعداد و شمار سن کر ہی سائیکل لے کر بھاگ جائیں گے۔

کسانوں کے کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل

اس سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز وارانسی میں 2,200 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اسی مقام سے، انہوں نے ملک بھر کے 9.7 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں 20,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read