Bharat Express

Moblynching in Delhi: : دہلی میں دل دہلادینے والا واقعہ ، 10سے 20 روپے کی چوری کے الزام میں نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کے بعد موت

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ اب تک پولس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اندور کے جام گیٹ پر پکنک منانے گئے فوج کے 2 جوانوں پر حملہ، خاتون ساتھی کے ساتھ بندوق کی نوک پر گینگ ریپ

Moblynching in Delhi: دہلی میں ایک شخص کو بے دردی سے پیٹے جانے کا ویڈیو ان دنوں وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹ رہے ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جس شخص کو کھمبے سے باندھ کر مارا پیٹا جا رہا ہے۔ اس نوجوان کا نام ایساراحمد ہے۔ اس کی عمر 26 سال ہے، اور اس پر 10 سے 20 روپے چوری کرنے کا الزام ہے۔ ملزموں نےایسار احمد کو اس بہت ہی  بری طرح سے پیٹا جس کے سبب  بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ اب تک پولس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اایسار کو زدوکوب کرنے کے بعد سڑک کنارے چھوڑ کر وہ لوگ فرار ہو گئے۔ مقتول مزدوری کا کام کرتا تھا۔ اس کی علاوہ اس کی فیملی میں چار بہنیں اور والدین ہیں۔

چوری کے شک  میں نوجوان کی گئئی پٹائی

اس واقعہ کے بعد علاقے میں لوگوں میں غم و غصہ  پایا جارہا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسار پر چوری کا شبہ تھا ۔تو اسے پہلے پولیس کے پاس جانا چاہیے تھا۔ ایسار سے پوچھ گچھ کے بعد پولس فیصلہ کرے گی کہ اس نے چوری کی ہے یا نہیں۔ لیکن بغیر  پولیس میں گئے اس طرح سے کسی کو سڑک کنارے باندھ کر پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ پولیس فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Also Read