ای ڈی نے شیکھر دھون کو طلب کیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آن لائن بیٹنگ ایپ سے جڑے منی لانڈرنگ کے معاملے میں سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون سے پوچھ گچھ کرے گا۔ وہ اس معاملے میں پھنسنے والے چوتھے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ ان سے پہلے سریش رینا، یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ سے بھی پوچھ گچھ ہو چکی ہے۔ ای ڈی نے شیکھر دھون کو آج (4 ستمبر) پوچھ گچھ کے لیے دفتر بلایا ہے۔
شیکھر دھون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ
کرکٹر شیکھر دھون کو ای ڈی نے بیٹنگ ایپ کے پروموشن کیس میں بلایا ہے۔ یہ کیس xBet1نامی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم سے متعلق ہے۔ الزام ہے کہ دھون نے سوشل میڈیا پر اس ایپ کی تشہیر کی۔ ای ڈی جاننا چاہتا ہے کہ اس پروموشن میں ان کا کیا رول تھا۔ اس لیے انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔
کئی ستاروں کے خلاف کیس ہوا ہے درج
اس سے قبل ای ڈی نے غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپس کی تحقیقات میں کرکٹرز ہربھجن سنگھ، سریش رینا، یوراج سنگھ اور اداکارہ اروشی روٹیلا سے پوچھ گچھ کی تھی۔ مئی میں تلنگانہ پولیس نے 25 مشہور اداکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے جن میں رانا دگوبتی اور پرکاش راج شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

