Bharat Express DD Free Dish

Cold wave and fog continue to grip India: دہلی، یوپی سمیت ان علاقوں میں سرد لہر سے اور گھنا کہرے سے معمولات زندگی متاثر، کئی ریاستوں میں اورنج الرٹ جاری

پہاڑی علاقوں میں سردی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی ضلع کے تبو میں اس موسم سرما کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، جہاں درجۂ حرارت منفی 10.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ کلپا،

ملک کے شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید سردی، سرد لہر اور گھنے کہرے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارت کے محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آئندہ چار سے پانچ دنوں کے لیے سنگین موسمی حالات کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق چار ریاستوں میں انتہائی گھنے کہرے کے پیش نظر اورنج الرٹ جبکہ 17 ریاستوں میں گھنے کہرے کے باعث یلو الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔آئی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق  دہلی،مدھیہ پردیش، ہریانہ، مشرقی اتر پردیش، چندی گڑھ اور پنجاب میں بہت زیادہ گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، میگھالیہ، آسام، بہار، ہماچل پردیش، منی پور، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میزورم، مغربی بنگال، تریپورہ، اڈیشہ، راجستھان، اتراکھنڈ، سکم اور مغربی اتر پردیش میں بھی گھنے کہرے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سرد لہر اور سرد دن کے حوالے سے محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 6 سے 9 جنوری کے درمیان سرد لہر چل سکتی ہے۔ مغربی راجستھان میں 8 سے 10 جنوری، مشرقی راجستھان میں 6 سے 10 جنوری، چھتیس گڑھ میں 6 سے 8 جنوری اور جھارکھنڈ میں 6 اور 7 جنوری کے دوران شدید ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش، بہار اور گنگیائی مغربی بنگال میں 6 جنوری کو سرد دن جیسی صورتحال بن سکتی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں سردی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہماچل پردیش کے لاہول اسپیتی ضلع کے تبو میں اس موسم سرما کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، جہاں درجۂ حرارت منفی 10.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ کلپا، نارکنڈا اور سولن سمیت کئی علاقوں میں پارہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ بلند علاقوں میں جھیلیں اور نالے جمنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر ہلکی برفباری بھی دیکھی گئی ہے۔میدانی علاقوں میں بھی سردی نے عوامی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ شمالی اور وسطی بھارت کے کئی حصوں میں کم از کم درجۂ حرارت 5 سے 7 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ گھنے کہرے کے باعث فضائی، ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہو رہی ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور ٹرینوں کی رفتار بھی سست ہو گئی ہے۔

شدید سردی کے پیش نظر بہار اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند کرنے کے فیصلے کیے گئے ہیں۔ راجستھان کے 20 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول مختلف مدت کے لیے بند رکھے گئے ہیں۔ بہار کے کئی اضلاع میں بھی گھنے کہرے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ گیا میں کم سے کم درجۂ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جس سے سردی کا اثر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ بزرگ افراد، چھوٹے بچے اور سانس کے مریض غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔ کسانوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فصلوں کو پالا پڑنے سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 10 جنوری تک موسم کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، تاہم اس کے بعد بتدریج سردی اور کہرے میں کمی آنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read