Bharat Express DD Free Dish

Sanjay Raut attacks Modi government: سنجے راوت کا مودی حکومت پر بڑا حملہ، کہا- فارن پالیسی تباہ، ملک ہوا کمزور

سنجے راوت نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سے احمد آباد تک بلٹ ٹرین پر پوری توجہ اور بجٹ دیا جا رہا ہے۔ لیکن، لوکل ٹرینوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ غریب لوگ لوکل ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ لیکن، حکومت کی ترجیح بلٹ ٹرین ہے۔ یہ سلامتی اور ضروریات کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔

شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو سخت نشانہ بنایا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی تیسرے مدت کار کے پہلے سال کو ناکام قرار دیا اور خارجہ پالیسی، سیکورٹی اور انفراسٹرکچر پر سنگین سوالات اٹھائے۔

’’پہلے سال میں کچھ خاص نہیں ہوا‘‘

 راوت نے کہا کہ مودی کا تیسرا دور شروع ہو چکا ہے۔ لیکن، پہلے سال میں کچھ خاص نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی کی ’نمبر کی سیاست‘ 240 سیٹوں پر پھنس گئی اور ان کے دیگر منصوبے بھی ادھورے رہ گئے۔ راوت نے پوچھا، ’’یہ سال بے مثال نہیں ہے، کیا ہوا؟‘‘

’’لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا‘‘

انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی سمت اور حالت خراب ہو گئی ہے۔ اس سال 26 خواتین کا سندور اجڑا،  لیکن مودی خاموش ہیں۔ راوت نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا گیا، لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

مودی حکومت پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام

انہوں نے مودی حکومت پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ راوت نے کہا، ’’70 سالوں میں ملک نے ایسی لاچاری نہیں دیکھی جو مودی کے دور میں دیکھنے کو ملی۔ ملک چھوٹے چھوٹے ممالک اور کینیڈا کے سامنے گھٹنے ٹیک رہا ہے۔‘‘ انہوں نے خارجہ پالیسی کو مکمل طور پر برباد قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان کو چین، روس، ترکی، آذربائیجان، امریکہ، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے سپورٹ کیا جبکہ بھارت اس کا جواب دینے میں ناکام رہا۔

بیرون ملک گئے وفود پرراوت کا نشانہ

راوت نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے مطالبہ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کے اقدامات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بیرون ملک بھیجے گئے وفود کو سیاسی ایوینٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی مرکزی وزراء اور وفد کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے لیں گے۔

راوت نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر اٹھائے سوال

سنجے راوت نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سے احمد آباد تک بلٹ ٹرین پر پوری توجہ اور بجٹ دیا جا رہا ہے۔ لیکن، لوکل ٹرینوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ غریب لوگ لوکل ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ لیکن، حکومت کی ترجیح بلٹ ٹرین ہے۔ یہ سلامتی اور ضروریات کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔

ہر محاذ پر حکومت ناکام: سنجے راوت

مودی حکومت پر ملک کو کمزور اور لاچار بنانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے لے کر انفراسٹرکچر تک ہر محاذ پر حکومت ناکام رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read