قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو
سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) نے اترپردیش کے پانچ اضلاع کے لئے نئے ضلع صدور کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے پیر کے روز نام کا اعلان کیا۔ ان اضلاع میں لکھنؤ، مرزا پور، بدایوں، رائے بریلی اور گورکھپور شامل ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے ذریعہ ان ناموں کو منظوری دیئے جانے کے بعد آفیشیل بیان جاری کیا گیا ہے۔ نامزد کئے گئے ضلع صدور کو پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم پٹیل (Naresh Uttam Patel) نے نئی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔ انہیں نئی ایگزیکٹیو کی تشکیل کا عمل مکمل کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
سماجوادی پارٹی نے لکھنؤ کے لئے جے سنگھ ‘جینت’ پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ جبکہ مرزا پور ضلع کی ذمہ داری دیوی پرساد چودھری کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بدایوں ضلع کے لئے آشیش یادو اور رائے بریلی کے لئے انجینئر ویریندر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جبکہ برجیش کمار گوتم کو گورکھپور ضلع کا ضلع صدر منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جے سنگھ کو پہلے بھی ضلع صدر بنایا گیا تھا۔
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) March 6, 2023
نریش اتم پٹیل نے جاری کی فہرست
پارٹی کی طرف سے آفیشیل ٹوئٹر ہیںڈل پر فہرست شیئر کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدرنریش اتم پٹیل کی طرف سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے، ‘نامزد ضلع صدور سے امید کی جاتی ہے کہ ضلع ایگزیکٹیو کی تشکیل کرکے مجوزہ کمیٹی کو منظوری کے لئے 15 دن کے اندرریاستی دفترکوبھیجیں۔’ ضلع صدورکے فہرست والا خط قومی جنرل سکریٹری پروفیسررام گوپال یادو، نامزد ضلع صدور، پانچوں اضلاع کے رکن پارلیمنٹ، سابق رکن پارلیمنٹ، رکن اسمبلی، سابق رکن اسمبلی، سابق ضلع صدراوردیگراہم لیڈران کو بھیجا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ اکھلیش یادو کے پرسنل سکریٹری کو بھی فہرست بھیجی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس