سہارنپور میں بی جے پی لیڈر کے گھر سے لاشوں کو لے جاتے ہوئے پولیس اہلکار۔
اترپردیش کے سہارنپور سے ایک دل دہلانے والی خبرآئی ہے۔ یہاں بی جے پی کے ایک لیڈر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو گولی ماردی۔ اس حادثہ میں دو بچوں کی تو موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ بیوی اورایک بچہ شدیدطورپر زمی ہے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے سبھی کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں کے ذریعہ مردہ قرار دینے کے بعد پولیس نے دونوں بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ وہیں پولیس کی نگرانی میں بی جے پی لیڈر کی بیوی اور ایک بچے کا علاج کرایا جا رہا ہے۔
ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزم بی جے پی لیڈرکوگرفتارکرلیا ہے۔ ملزم بی جے پی لیڈرکی پہچان سہارنپور ضلع ایکزیکٹیو کے اراکین یوگیش روہیلا کے طورپر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کافی وقت سے ذہنی طور پربیمارچل رہے تھے۔ حالانکہ پولیس کی طرف سے ابھی تک اس واردات کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، سہارنپورکے گنگوہ علاقے کے سانگا تھیڑا گاؤں میں رہنے والی بی جے پی لیڈر کے ذریعہ اس واردات کی اطلاع سے پورے ضلع میں ہنگامہ مچ گیا۔
بی جے پی لیڈر نے خود دی جانکاری
آناً فاً میں ایس پی دیہی فورنسک ٹیم اور تھانے کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور معاملے کی جانچ پڑتال شروع کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ واردات کے بعد خود یوگیش روہیلا نے ہی پاس پڑوس کو حادثے کی جانکاری دی۔ بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اورتینوں بچوں کو گولی ماردی ہے۔ یہ سن کر پڑوسی بھی حیران رہ گئے اور موقع پر جاکر حالات دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ اس اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے بی جے پی لیڈرکو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
واردات کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی
پولیس کے مطابق، ابھی تک اتنی بڑی واردات کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس کے مطابق، بی جے پی لیڈر کے دو بچوں کی تو موقع پر ہی موت ہوگئی تھی، جبکہ ان کی اہلیہ اور ایک بچہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے۔ اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے بھرتی کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اسپتال میں ان دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس اس حادثہ کے وجوہات سے متعلق جانچ کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


