مسلم راشٹریہ منچ کے بینر تلے مسلم صحافیوں کے گروپ سے خاص میٹنگ منعقد کی گئی۔
نئی دہلی: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ (ایم آرایم) کے بینرتلے مسلم صحافیوں کے ساتھ ایک خاص میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں بات چیت کے ذریعہ تمام ایشوز(سنواد سے سمادھان) پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرایس ایس لیڈراورمسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹراندریش کمارنے شرکت کی اورصحافیوں سے بات چیت کی۔ نیشنل کمیشن فارمائنارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس (این سی ایم ای آئی) کےکارگزار چیئرمین ڈاکٹرشاہد اخترنے اس بات پرزوردیا کہ بیچ بیچ میں بات چیت ہوتی رہنی چاہئے۔ اگر بات چیت ہوگی تودوریاں کم ہوں گی اورمسائل کا حل کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ہم نے آج میڈیا سے وابستہ مسلم دانشوروں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرشاہد اخترسے بھارت ایکسپریس اردو کے لئے ڈاکٹر نثار احمد خان نے خصوصی بات چیت کی۔ نیچے یہ ویڈیو بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ آرایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ نے علمائے کرام ، دانشوراورصحافیوں سے میٹنگ کی ہے تاکہ عام لوگوں سے جڑا جاسکے۔ اس کا مقصد ملک کی تہذیب اور تمام مذاہب کے لوگ اپنے حقوق کے ساتھ آگے بڑھیں اورملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہیں نہ کہیں غلط فہمیاں ہیں، ہندو اور مسلمان جب مل کربات کریں گے تو راستہ ضرور نکلے گا۔
این سی ایم ای آئی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد اختر نے کہا کہ اس طرح کی بات چیت سے شدت پسندی کو ختم کیا جائے اورفساد سے پاک بھارت بنانے کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ ہم وکست بھارت بنانے کے لئے متحد ہوکر اور مل جل کر بڑا کام کرسکتے ہیں۔ ہم ابھی بھی مل جل کر کام کر رہے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں کچھ ایشوز پر پیچھے رہ جاتے ہیں، اس لئے آگے بھی اس پر کام کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


