Bharat Express DD Free Dish

Republic Day 2026: پریڈ سے پہلے دہلی قلعہ میں تبدیل، سرحد پرٹرپل لیئرسیکورٹی، جانئے چلّہ بارڈرکا حال

دہلی میں 77ویں یوم جمہوریہ کے لئے سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے سرحدوں پرہائی الرٹ جاری کی ہے۔ دہلی کو قلعہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پریڈ روٹ پر گہری تلاشی چل رہی ہے۔

ہندوستان کے 77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں شاندارانعقاد ہونا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کی سیکورٹی کے پیش نظرپولیس نے سبھی سرحدوں پرہائی سیکورٹی کو یقینی بنایا ہے۔ دہلی کوقلعہ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ آئی ٹی او کے پاس گہری تلاشی لی جا رہی ہے کیونکہ یہ پریڈ روٹ ہے۔ دہلی پولیس کو جن بھی گاڑیوں پرشک ہوتا ہے، ان کو روک کرتلاشی لی جا رہی ہے۔ تھوڑی دیربعد اس راستے کو بند کردیا جائے گا۔ کچھ وقت بعد پریڈ یہیں سے ہوگی۔

یوپی-ہریانہ پولیس کے ساتھ مل کرخاص تیاری

قابل ذکرہے کہ دہلی پولیس نے پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کرپُرامن اورمحفوظ یوم جمہوریہ کی تقریب کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ دہلی کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پربڑی تعداد میں پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔ سڑکوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے اورآنے جانے والے ہرشخص کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جا سکے کہ کوئی گڑبڑی نہ ہو اورپریڈ اورتقریبات کوخوش اسلوبی سے مکمل کیا جا سکے۔

چلّہ بارڈرپرسخت سیکورٹی کے انتظامات

چلّہ بارڈرپر تین لیئرکی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ گاڑیوں کی چیکنگ ہو رہی ہے۔ دہلی آنے والی گاڑیوں کی گہری تلاشی لی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read