Bharat Express DD Free Dish

Yusuf Pathan: ٹی ایم سی سے بغاوت کے بعد یوسف پٹھان کو گجرات میں بڑا تحفہ، 20 کروڑ روپے کی زمین کا معاملہ حل

بی جے پی کے زیر کنٹرول وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے جون 2024 میں یوسف پٹھان کو اس معاملے میں نوٹس بھیجا تھا۔ یہ نوٹس انہیں مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے چند ہی دن بعد جاری کیا گیا تھا۔

نئی دہلی : مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ یوسف پٹھان کو ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سے علیحدگی کے دو ماہ بعد گجرات کی بی جے پی حکومت کی جانب سے بڑی راحت ملی ہے۔ وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے ان کے خلاف 978 مربع میٹر کے متنازع پلاٹ کے معاملے میں ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تقریباً دو سال قبل اسی معاملے میں انہیں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اس پلاٹ میں سے 500 مربع میٹر زمین انہیں رہائشی استعمال کے لیے تحفے کے طور پر دی جائے گی، جبکہ باقی 478 مربع میٹر زمین اس کی مقررہ قیمت کے 55 فیصد پر منتقل کی جائے گی۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

بی جے پی کے زیر کنٹرول وڈودرا میونسپل کارپوریشن نے جون 2024 میں یوسف پٹھان کو اس معاملے میں نوٹس بھیجا تھا۔ یہ نوٹس انہیں مغربی بنگال کی بہرام پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے چند ہی دن بعد جاری کیا گیا تھا۔ جون 2026 میں، مغربی بنگال میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے کچھ عرصے بعد، پٹھان ان 20 ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ میں شامل تھے، جنہوں نے پارٹی سے تعلق ختم کرکے نسبتاً کم معروف جماعت ’نیشنلسٹ سٹیزنس پارٹی آف انڈیا‘ (این سی پی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔اس کے بعد اب ان کی زمین کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کو بی جے پی کی جانب سے انہیں دیے گئے تحفے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

زمین کی قیمت 20 کروڑ روپے سے زیادہ

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منظور کردہ 2.10 لاکھ روپے فی مربع میٹر کی شرح کے مطابق، اس زمین کی موجودہ قیمت 20.53 کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔کارپوریشن نے 500 مربع میٹر زمین تحفے کے طور پر دینے کی منظوری دی ہے، جب کہ باقی 478 مربع میٹر زمین کی قیمت مقرر کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی مقررہ قیمت پر 45 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔

الاٹمنٹ کو حتمی منظوری ملنا باقی

وڈودرا کے میونسپل کمشنر مہیش بابو کے مطابق، یوسف پٹھان کو زمین الاٹ کرنے کے لیے حکومت کی منظوری مل چکی ہے، تاہم وڈودرا میونسپل کارپوریشن کے طے شدہ طریقۂ کار کے تحت حتمی منظوری ملنا ابھی باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس تجویز کو جنرل بورڈ کی میٹنگ میں پیش کیے جانے کے بعد اسٹینڈنگ کمیٹی اس پر غور کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read