Bharat Express

Rbi Brought Back Tonnes Of Gold From Britain: برطانیہ سے واپس لایا گیا 100 ٹن سونا،1991 میں ہندوستانی حکومت نے رکھا تھا گروی،جانئے کیا تھی وجہ

آر بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2024 تک مرکزی حکومت کے پاس 822.10 ٹن سونا تھا۔ جبکہ گزشتہ سال 794.63 ٹن سونا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ 1991 میں چندر شیکھر حکومت نے ادائیگی کے بحران سے بچنے کے لیے سونا گروی رکھا تھا۔

لوک سبھا انتخابات کے درمیان ایک بڑی خوشخبری آئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے برطانیہ سے 100 ٹن سے زیادہ سونا ملک میں واپس منگوا لیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے واپس لایا ہوا سونا اپنے ذخائر میں منتقل کر دیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ سونا 1991 میں گروی رکھا گیا تھا اور اب آر بی آئی نے اسے واپس لے کر اپنے اسٹاک میں رکھا لیاہے۔بزنس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، آر بی آئی نے اپنے آدھے سے زیادہ سونے کے ذخائر بینک آف انگلینڈ اور بینک آف انٹرنیشنل سیٹلمنٹس کے پاس رکھے ہیں۔ جبکہ اس کا ایک تہائی حصہ ملک میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق، برطانیہ سے سونا ہندوستان لانے سےآربی آئی کو اسٹاک کوسٹ  بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ یہ کوسٹ(لاگت) ہر سال بینک آف انگلینڈ کو ادا کیا جاتا ہے۔

جانئے ہندوستان کے پاس کتنا سونا ہے

آر بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 31 مارچ 2024 تک مرکزی حکومت کے پاس 822.10 ٹن سونا تھا۔ جبکہ گزشتہ سال 794.63 ٹن سونا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ 1991 میں چندر شیکھر حکومت نے ادائیگی کے بحران سے بچنے کے لیے سونا گروی رکھا تھا۔ حکومت ہند کے مطابق، اس دوران آر بی آئی نے 400 ملین ڈالر کی رقم اکٹھا کرنے کے لیے بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان میں 46.91 ٹن سونا دینے کا وعدہ کیا تھا۔100ٹن سونا لانے کے لیے خصوصی طیارے کا استعمال کیا گیاہے۔آر بی آئی اپنا سونا ممبئی کے منٹ روڈ پر واقع ریزرو بینک کے دفتر کی پرانی عمارت میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ناگپور میں بنائے گئے والٹ میں سونا مکمل حفاظت کے ساتھ محفوظ ہے۔

آپ کو بتادیں کہ سونا بیرون ملک رکھنے سے دوسرے ممالک کے ساتھ کاروبار کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ سونے کے ذخائر میں اضافے سے بین الاقوامی تجارت میں بھی مدد ملتی ہے۔ سونے کو دوسرے ممالک سے قرض لینے یا درآمدات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سونے پر زیادہ سود دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس۔