کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر دنیش شرما نے تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس برہمنوں کو سب سے زیادہ گالی دیتی ہے۔ سابق ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ سرجے والا کو فضول باتیں نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے سرجے والا سے کہا کہ وہ دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔
VIDEO | Haryana Elections 2024: Congress leader Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) spoke about Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath at a Brahmin Convention event, held in Kaithal, earlier today.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/xOjYLsW8ll
— Press Trust of India (@PTI_News) September 29, 2024
سرجے والا نے کیا کہا؟
سرجے والانے کہا کہ بی جے پی کی سچائی یہ ہے کہ کوئی ایسا سگا نہیں جس کو بی جے پی نے ٹھگا نہیں ۔ہریانہ میں برہمن برادری پر مظالم ہوئے، ہماری پڑوسی ریاست اتر پردیش میں یوگی حکومت میں برہمنوں پر ظلم ہر ضلع میں ایک داستان ہے۔ رندیپ سرجے والا کیتھل میں برہمن سماج کانفرنس میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کررہے تھے۔ انہوں نے اسٹیج سے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام بھی اصلی نہیں ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کا قد برہمنوں کو مار کر ان کے سیاسی قتل کے بعد بڑھا۔
سورجے والا نے کہا کہ آج کی بی جے پی کے بارے میں دو لائنیں درست ہیں، کوئی ایسا سگا نہیں جس کو بی جے پی نے ٹھگا نہیں ۔ یوپی کی پوری برہمن قیادت کو کیا ہوا؟ اتر پردیش میں بی جے پی کی پوری برہمن قیادت کہاں گئی؟ جاؤ اور ہر ایک سے پوچھو۔ کانپور سے پوچھیں.. بنارس سے پوچھیں.. لکھنؤ سے پوچھیں.. میرٹھ سے پوچھیں… سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ہر ایک کو چن چن کر مارا ہے. بی جے پی کے لوگوں نے ہر شخص کو چن چن کر مسترد کر دیا ہے۔سرجے والا نے کہا کہ ہر ایک کو چن کرکے ان کی قیادت کو ختم کردیا گیا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ یہ قیادت اس ملک کی سب سے بڑی ریاست سے آتی ہے اور وہ ہے اتر پردیش، اس لیے اگر آدتیہ ناتھ کو زندہ رکھنا ہے تو برہمن برادری کو مارنا پڑے گا۔
بھارت ایکسپریس۔