Bharat Express DD Free Dish

Ram Darbar: ایودھیا میں منعقد کی گئی رام دربار کی پران پرتشٹھا، وزیر اعظم مودی نے کہا-رام نگری نے ایک اور شاندار لمحے کا کیا مشاہدہ

پی ایم مودی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام تمام ہم وطنوں کو خوشی، خوش حالی اور صحت فراہم کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ایودھیا میں رام دربار کی پران پرتشٹھا کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ایودھیا نے ایک اور شاندار لمحے کا مشاہدہ کیا ہے۔ رام دربار کی پران پرتشٹھا تمام رام بھکتوں کو عقیدت اور خوشی سے بھر دے گی۔ پی ایم مودی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان شری رام تمام ہم وطنوں کو خوشی، خوش حالی اور صحت فراہم کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’بھگوان شری رام کی جائے پیدائش ایودھیا نے ایک اور شاندار اور تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا ہے۔ عظیم الشان رام دربار کی پران پرتشٹھا کا یہ مقدس موقع تمام رام بھکتوں کو عقیدت اور خوشی سے بھر دے گا۔ میری خواہش ہے کہ مریادا پروشوتم بھگوان شری رام تمام ملک کو صحت و تندرستی اور خوشحالی عطا فرمائیں!‘‘

پہلی بار دنیا نے دیکھی رام دربار کی جھلک

واضح رہے کہ جمعرات ایودھیا کے لیے ایک اور تاریخی دن تھا، جب پہلی بار راجہ رام دربار کی جھلک پوری دنیا کو دکھائی گئی۔ مندر کی پہلی منزل پر بھگوان رام، سیتا، لکشمن، بھرت، شتروگھن اور ہنومان سمیت پورے رام دربار کی عظیم الشان مورتیاں نصب کی گئی ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے راجہ رام کی پران پرتشٹھا کی۔ اس موقع پر چاروں سمتوں میں ویدک منتروں کی آواز گونجی۔

ایودھیا میں گنگا دسہرہ کے موقع پر، ابھیجیت مہرتا، وید گھوش اور منتر کی آواز کے درمیان شری رام دربار سمیت تمام نو تعمیر شدہ مندروں میں پران پرتشٹھا کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں منعقدہ اس تین روزہ رسم کا یہ آخری دن تھا، جس میں ویدک روایت اور جدید ٹیکنالوجی کا نایاب سنگم دیکھا گیا۔

بدھ کی صبح 6:30 بجے یگیہ منڈپ میں دیوتاؤں کی پوجا کے ساتھ رسم کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ دو گھنٹے کی اس پوجا کے بعد صبح نو بجے ہون شروع ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اس کے بعد پران پرتشٹھا کے مقدس کام کو تمام نو تعمیر شدہ مندروں میں بیک وقت مکمل کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read