Bharat Express DD Free Dish

Rajnath Singh-Pete Hegseth Call: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے امریکی ہم منصب کی بات، پیٹ ہیگستھ نے کہا-امریکہ ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے

جمعرات کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلی فون پر اہم بات چیت ہوئی۔

جمعرات کو بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلی فون پر اہم بات چیت ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تبادلۂ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون پر زور دیا۔

بات چیت کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا کہ پاکستان طویل عرصے سے دہشت گردوں کی حمایت، تربیت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا ’’پاکستان پوری طرح بے نقاب ہو گیا ہے، جو عالمی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ دنیا اب اس معامے پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔‘‘ راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری کو ایسی گھناؤنی دہشت گردانہ کارروائیوں کی واضح اور سختی سے مذمت کرنی چاہیے۔

امریکہ نے ہندوستان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا

امریکی ڈیفنس سکریٹری پیٹ ہیگستھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کو امریکہ کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا ’’امریکہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہندوستان کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ 22 اپریل کو پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں بیسرن وادی میں 26 بے گناہ اور نہتے لوگوں کو بے دردی سے ہلاک کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر حالات کشیدہ ہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب بھی پاکستانی فوج نے کپواڑہ، اُڑی اور اکھنور سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے بھی اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی فوج گزشتہ سات دنوں سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اشتعال انگیزی میں پاکستان کا کردار

پہلگام حملے کے پیچھے پاکستانی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ملی بھگت کے واضح اشارے ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 16 اپریل کو اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں بھارت مخالف بیان دیا، جس کے دو دن بعد 18 اپریل کو PoK کے علاقے راول کوٹ کے کھیگلہ میں لشکر طیبہ کے ایک لیڈر نے بھارتی فوج کے ہاتھوں دو دہشت گردوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی اور اس کے صرف چار دن بعد لشکر سے وابستہ ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (TRF) نے پہلگام میں یہ وحشیانہ حملہ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read