Bharat Express

DAC approves purchase of 26 Rafale-M fighters: راجناتھ سنگھ کی قیادت والی ڈی اے سی نے فرانس سے 26 رافیل ایم فائٹرز، 3 اسکارپین سبمرین کی خریداری کو دی منظوری

وزارت دفاع اس وقت فرانس کی ایک معروف دفاعی کمپنی سیفران کے ساتھ ہندوستان میں فائٹر جیٹ انجن تیار کرنے کی مشترکہ کوششوں کے سلسلے میں بات چیت میں مصروف ہیں۔

ڈی اے سی نے 26 رافیل ایم فائٹرز، 3 اسکارپین سبمرین کی خریداری کو دی منظوری

ڈیفنس ایکوزیشن کونسل، جو کہ وزارت دفاع کا سب سے بڑا فیصلہ ساز ادارہ ہے، نے فرانس سے 26 رافیل ایم (Rafale-M) جنگی طیاروں کی خریداری کی منظوری دی ہے، جن میں چار ٹرینرز اور تین اسکارپین سبمرین بھی شامل ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہمان خصوصی کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی باسٹیل ڈے پریڈ میں شامل ہونے کے لیے فرانس جا رہے ہیں۔

ڈی پی بی نے تجاویز کو دی تھی منظوری

یہاں بتا تے چلیں کہ وزارت دفاع کے ڈیفنس پروکیورمنٹ بورڈ (DPB) نے اس سے قبل تجاویز کو منظوری دے دی تھی۔ امید کی جا رہی ہے کہ وزیر اعظم مودی کے فرانس دورے کے دوران دونوں ممالک بڑے دفاعی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس ہفتے دفاعی خریداری کے کچھ منصوبوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں ممالک ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب ہیں جس کے تحت فرانسیسی دفاعی کمپنی سیفران اور ایک ہندوستانی ادارہ مشترکہ طور پر ہندوستان میں ایئرکرافٹ انجن تیار کریں گے۔

ہندوستان کر رہا ہے رافیل جنگی طیارے کا استعمال

بتا دیں کہ ہندوستان پہلے ہی رافیل جنگی طیارے کا استعمال کر رہا ہے، جن میں سے 36 طیارے ہندوستانی فضائیہ کے لیے فرانس سے خریدے گئے ہیں۔ یہ روس سے سخوئی (Sukhoi) جیٹ طیاروں کی درآمد کے بعد 23 سالوں میں ہندوستان کی پہلی بڑی فائٹر جیٹ خریداری ہے۔ اس بار ہندوستانی بحریہ اپنے طیارہ بردار بحری جہازوں پر استعمال کے لیے خاص طور پر موڈیفائیڈ 26 جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے کوشاں ہے۔ جہاں تک اسکارپین سبمرین کا تعلق ہے، ان میں سے چھ کشتیاں پروجیکٹ 75 کے تحت ہندوستان میں پہلے ہی بنائی جا چکی ہیں۔ اب فرانسیسی پارٹنر مزاگون ڈاک لمیٹڈ (MDL) کے تعاون سے تین اسکارپین سبمرین کے اضافی آرڈر پر غور کیا جا رہا ہے۔

سیفران کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے وزارت دفاع

وزارت دفاع اس وقت فرانس کی ایک معروف دفاعی کمپنی سیفران کے ساتھ ہندوستان میں فائٹر جیٹ انجن تیار کرنے کی مشترکہ کوششوں کے سلسلے میں بات چیت میں مصروف ہیں۔ اس کا مقصد ہندوستان کے طیاروں کی آنے والی نسل کو طاقت فراہم کرنا ہے جس میں جدید اور مستقبل کے ایڈوانس میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ (AMCA شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کِم نے ملک کی جوہری جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے عزم کا کیا اظہار

بھارت ایکسپریس۔