لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پی ایم مودی حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ کیا ہے۔ انڈیا الائنس کی کال پر بہار چکہ جام میں شرکت کرنے پٹنہ آئے راہل گاندھی نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر کی طرح بہار کے انتخابات کو چرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ غریبوں کے حقوق چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے۔ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم بہار کے لوگوں کے مستقبل کو برباد نہیں ہونے دیں گے۔ انڈیا الائنس بہار کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
कुछ महीने पहले महाराष्ट्र और हरियाणा में लोकसभा का चुनाव हुआ था और उसके कुछ ही दिन बाद वहां विधानसभा का चुनाव हुआ।
लोकसभा चुनाव में महाराष्ट्र में INDIA गठबंधन जीत गया और विधानसभा के चुनाव में कुछ ही महीने बाद INDIA गठबंधन हार गया।
हमने इसपर ज्यादा कुछ बोला नहीं, लेकिन हमने… pic.twitter.com/u6OWGCmiyD
— Congress (@INCIndia) July 9, 2025
راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹرا میں انڈیا الائنس جیت گیا، جب کہ اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس بری طرح ہار گیا۔ اس وقت ہم نے کچھ نہیں کہا لیکن اس سنگین مسئلے پر کام شروع کر دیا۔ جب ہم نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ لوک سبھا کے مقابلے اسمبلی انتخابات میں زیادہ ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ حیران کن طور پر ایک کروڑ ووٹ بڑھے۔ ایک دن میں چار سے پانچ ہزار ووٹ رجسٹر ہوئے۔ غریبوں کے ووٹ کاٹے گئے۔ جب ہم نے الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ دینے کا کہا تو الیکشن کمیشن نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ قانون کہتا ہے کہ ہمیں ووٹر لسٹ دی جائے، لیکن آج تک ہمیں مہاراشٹر کی ووٹر لسٹ نہیں ملی۔ وہ سچ کو چھپانا چاہتے ہیں۔ وہ بہار میں بھی یہی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔ میں بہار کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ جس طرح مہاراشٹر کا الیکشن چرایا گیا، اسی طرح بہار کے الیکشن کو بھی چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ غریبوں کے ووٹ چھیننے کا طریقہ ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ بہار ہے۔ بہار کے عوام ان کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔ بہار کے لوگ ڈرنے والے نہیں ہیں۔
हम बिहार आए हैं, यहां लोग संविधान के लिए शहीद हुए। हमारे संविधान में लिखा है कि हिंदुस्तान के हर नागरिक को वोट देने का अधिकार है।
मैं हिंदुस्तान और बिहार की जनता को बताना चाहता हूं कि जैसे महाराष्ट्र का चुनाव चोरी किया गया था, उसी तरह बिहार का चुनाव भी चोरी करने की कोशिश की जा… pic.twitter.com/rxR1HArRWn
— Congress (@INCIndia) July 9, 2025
راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکار بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹوں کی طرح بات کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داری بھول چکے ہیں۔ ان کا کام آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ قانون آپ پر بھی نافذ ہوگا۔ قانون آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ آپ کا کام ہندوستان کے آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ آپ کا کام بہار کے لوگوں کے ووٹوں کی حفاظت کرنا ہے۔ پہلے الیکشن کمشنر کا انتخاب تمام پارٹیاں اور چیف جسٹس مل کر کرتے تھے لیکن اب صرف بی جے پی الیکشن کمشنر کا انتخاب کرتی ہے۔ یہ سچ ہے۔ میں بہار کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نہ صرف آپ کا ووٹ بلکہ آپ کا مستقبل بھی چوری ہو رہا ہے۔ لیکن، انڈیا الائنس آپ سب کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم آپ کا ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

