Bharat Express

Maharashtra Elections

پیر کی شام چھترپتی سمبھاجی نگر کے گنگاپور اسمبلی حلقہ میں آزاد امیدوار سریش سون ونے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ شام 7.30 بجے پیش آنے والے اس واقعہ میں سون ونے کے سر پر معمولی چوٹ آئی۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے جمعرات کو ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کی این ڈی اے حکومت کو نشانہ بنایا۔

مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں، جن میں سے اکثریت کے لیے 145 سیٹیں درکار ہیں۔ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو 105، شیوسینا کو 56، این سی پی کو 54، کانگریس کو 44 اور دیگر کو 29 سیٹیں ملی تھیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں 9 کروڑ 63 لاکھ ووٹر ہوں گے۔

سماج وادی پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں 9 امیدواروں کو نامزد کرکے ایم وی اے میں تناؤ بڑھا دیاہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے جہاں بھی امیدوار کھڑے کیے ہیں، زیادہ تر سیٹوں پر مسلم ووٹروں کا اثر ہے۔ ایس پی نے جن 9 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، ان میں سے 7 مسلمان ہیں۔

بی جے پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ نواب ملک نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اب انہیں این سی پی (اجیت پوار) سے نامزدگی کےلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا ہے۔

کانگریس نے مہاراشٹرا انتخابات کے لیے جاری کردہ دوسری فہرست میں ناگپور ساؤتھ سے گریش پانڈو کو ٹکٹ دیا ہے۔ ساتھ ہی ممبئی کی 3 سیٹوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان میں کاندیولی، چارکوپ اور سائن کولیواڑا شامل ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی، جس میں پارٹی نے 99 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔