Bharat Express DD Free Dish

Bihar Electoral Revision Row

سپریم کورٹ میں اپنے جواب میں آر جے ڈی نے کہاکہ میڈیا رپورٹس میں ایسی بے شمار مثالیں ہیں جہاں ووٹروں نے شکایت کی ہے کہ بی ایل او ان کے گھر یا محلے میں نہیں آئے۔ بی ایل او بھی فارم پر ووٹروں کے جعلی دستخط  کرکے اپ لوڈ کرتے ہوئے پائے گئے۔

ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ چاہے وہ سماج کے کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو، ووٹ کا حق اسے آئین نے دیا ہے اور اگر اس ووٹ کے خلاف کوئی کام منصفانہ طریقے سے نہیں ہو رہا تو ہر کسی کو پریشانیاں ہونی چاہیے۔یہ کیسے ممکن ہےکہ  جو کام کم از کم ایک سال میں کرنا تھا،اس کو ایک مہینے میں کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب، کانگریس نے بھی اس SIR کے عمل کو "تغلقی فرمان" قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ اس سے بہار کے تقریباً 20 فیصد ووٹروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ تنازع بہار کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے تناظر میں اہم ہے، کیونکہ یہ ووٹرز کے حقوق اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر سوال اٹھاتا ہے۔

بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر ونود سنگھ گنجیال نے کہا کہ یہ عمل ای سی آئی کے 24 جون 2025 کے حکم کے مطابق ترقی کر رہا ہے، اور ووٹروں کو دستاویزات جمع کرانے کی سہولت دینے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے موصول ہونے والے فارموں کی تعداد 6.85 کروڑ سے زیادہ تھی جو کل گنتی کا تقریباً 87 فیصد ہے۔ ووٹر لسٹ کا مسودہ یکم اگست 2025 کو شائع کیا جائے گا اور اس کے بعد تصحیح کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔

کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے، جو اسے پاک-بھارت تنازع میں غیر ضروری مداخلت سمجھتی ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب مہم قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٹی ڈی پی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں 2029 سے پہلے اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے، اس لیے ایس آئی آر اس بات کو یقینی بنانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے کہ ووٹر لسٹیں منصفانہ، جامع اور شفاف طریقے سے دکھائی جائیں۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ان تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل شفاف اور قانونی ہے، اور اس کا مقصد ووٹر لسٹوں کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔ بہار میں 77,895 بوتھ لیول آفیسرز گھر گھر جا کر فارم جمع کر رہے ہیں، اور 30 ستمبر 2025 تک حتمی ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔

سپریم  کورٹ میں بہار ووٹر لسٹ کی نظ ثانی کیس پر آج سماعت ہوئی اور دو رکنی بنچ نے آج کے سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا یہ نظرثانی کا عمل جاری رہے گا البتہ اس میں آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کو بھی قبول کرنا ہوگا۔اس کے بعد بنچ نے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

ابھیشک منوسنگھوی نے دلیل دی کہ ووٹر لسٹ سے کسی کو خارج کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ میں آکر کسی کے خلاف اپنے اعتراض کا ثبوت دوں گا۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن سماعت کے لیے نوٹس جاری کرے گا۔ لیکن یہاں اجتماعی طور پر چار سے سات کروڑ لوگوں کو حذف کر دیا جائے گا۔