لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی سری نگر کے دورے پر ہیں ۔ اس دوران راہل نے کانگریس کارکنوں سے خطاب کیا۔ ساتھ ہی ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر اتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے کہا کہ آپ خوف میں رہتے ہیں۔ ہم اسے مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں کو کیا برداشت کرنا پڑتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اتحاد ہوگا، لیکن کانگریس کارکنوں کی عزت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ آپ نے اپنی پوری زندگی کانگریس پارٹی کو آگے لے جانے اور ہندوستان کی حفاظت میں گزار دی ہے۔
चुनाव से पहले नरेंद्र मोदी सीना तान कर रखते थे और अब उनके कंधे झुक गए हैं।
कांग्रेस के कार्यकर्ताओं ने हिंदुस्तान के प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी के माथे पर संविधान लगवा दिया।
ये कांग्रेस के कार्यकर्ताओं की देन है।
: नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi
📍 जम्मू pic.twitter.com/JVe6UBHw1r
— Congress (@INCIndia) August 22, 2024
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انڈیا اتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اعتماد ختم کر دیا ہے۔ راہل نے کہا کہ جب ملک کی مختلف ریاستوں میں انتخابات کا اعلان ہوا تو میں کھرگے جی سے ملا۔ پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ پہلے ہمیں جموں و کشمیر جانا چاہیے، کیونکہ ہم ملک کے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندگی ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ آزادی کے بعد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا ہے۔
It is our priority in the Congress party and also in the INDIA alliance to restore statehood to Jammu and Kashmir as soon as possible. We had expected that this would be done prior to the elections, but elections have been declared. It is a step forward, and we are hoping that… pic.twitter.com/FMRfM4363r
— Congress (@INCIndia) August 22, 2024
سری نگر میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران انڈیااتحاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ ’’نریندر مودی کو راہل گاندھی نے نہیں بلکہ کانگریس پارٹی، انڈیااتحاد، محبت اور احترام کے نظریہ نے شکست دی ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنی ہوگی۔ نفرت کو صرف محبت سے شکست دی جا سکتی ہے اور ہم مل کر نفرت کو محبت سے شکست دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔