Bharat Express DD Free Dish

Putin Insisted on Traveling with PM Modi: دوطرفہ ملاقات کے لیے پی ایم مودی کو اپنی خاص کار میں لے کر پہنچے صدر پوتن، دس منٹ تک کیا انتظار اور گرمجوشی سے کیا معانقہ، کار میں ہی کی خاص اور طویل بات چیت

ذرائع کے مطابق صدر پوتن نے وزیرِ اعظم مودی کا انتظار بھی کیا تاکہ وہ ان کے ہمراہ SCO کانفرنس کے مقام سے دو طرفہ ملاقات کے ہوٹل تک جائیں، جو کانفرنس ہال سے کچھ فاصلے پر واقع تھا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان گہرے تعلقات اور باہمی گرم جوشی کا منظر کھل کر سامنے آیا۔ چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ اس اجلاس کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے نہ صرف ایک دوسرے کو پرخلوص انداز میں گلے لگایا بلکہ روسی صدر پوتن نے اپنی سرکاری گاڑی Aurus Senat میں پی ایم مودی کے ساتھ سفر بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر پوتن نے وزیرِ اعظم مودی کا انتظار بھی کیا تاکہ وہ ان کے ہمراہ SCO کانفرنس کے مقام سے دو طرفہ ملاقات کے ہوٹل تک جائیں، جو کانفرنس ہال سے کچھ فاصلے پر واقع تھا۔

دونوں رہنماؤں نے کار میں اس سفر کے دوران بھی مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ منزل پر پہنچنے کے باوجود مزید 45 منٹ گاڑی میں بیٹھ کر بات چیت کرتے رہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں اس ملاقات کو ’’بہت ہی کارآمد‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ’’SCO اجلاس کے بعد صدر پوتن اور میں نے دو طرفہ ملاقات کے مقام تک ایک ساتھ سفر کیا۔ ان کے ساتھ گفتگو ہمیشہ مفید ہوتی ہے۔‘‘

بعد ازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ دو طرفہ ملاقات ہوئی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ وزیرِ اعظم مودی نے اس ملاقات کو ’’شاندار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گفتگو میں تجارت، کھاد، خلائی تحقیق، سلامتی اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات ہوئی۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں یوکرین کا مسئلہ سرِ فہرست رہا۔ وزیرِ اعظم مودی نے یوکرین جنگ کے حل کے لیے حالیہ اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا اور جنگ کے فوری خاتمے اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارا خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کا رشتہ علاقائی و عالمی استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read