نئی دہلی: پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل گرنے کے بعد ملک کی سیاست تیزہوگئی ہے۔ برسراقتدارپارٹی اس کے لئے اپوزیشن پرخواتین مخالف ہونے کا الزام لگا رہی ہے تواپوزیشن اسے حکومت کی سازش قراردے رہا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے آج ہفتہ کے روزمرکزی حکومت کے رویے پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ کل جو کچھ بھی ہوا، وہ جمہوریت اورآئین کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواتین بل کی نہیں بلکہ حد بندی (ڈی لمیٹیشن) کی بات تھی، ان کواپنی منمانی کرنے کی پوری آزادی مل جاتی۔ خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ہفتہ (18 اپریل) کوآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دفترمیں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اقتدارمیں بنے رہنے کے لئے حکومت نے سازش کی۔ انہوں نے کہا حکومت خود بھی جانتی تھی کہ یہ بل پاس نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بل لایا گیا۔ حکومت کی کوشش تھی کہ اگربل پاس ہوگیا تھا توملک کی خواتین کے لئے مسیحا بن جائے گی اوراگرپاس نہیں ہوا تواپوزیشن کوخواتین مخالف بتائیں گے۔
#WATCH | Congress MP Priyanka Gandhi Vadra holds a press conference over the Constitution (131st Amendment) Bill failing to pass in the Lok Sabha.
She says, “What happened yesterday was a huge victory for democracy. The government’s conspiracy to alter the federal structure and… pic.twitter.com/8HVGHFGeIH
— ANI (@ANI) April 18, 2026
اپوزیشن کے اتحاد نے حکومت کی سازش کو ناکام بنا دیا: کانگریس
انہوں نے کہا کہ کل لوک سبھا میں جو ہوا وہ آئین، ملک اوراپوزیشن اتحاد کی جیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سازش ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اوروزیرداخلہ امت شاہ دونوں نے کہا کہ اگرآپ اس سے متفق نہیں ہوتے توکبھی جیت نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سازش ایک منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کے نام پراقتدارکواپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے۔
#WATCH | Delhi: Congress MP Priyanka Gandhi says, “It’s a Black Day for them (centre) because they’ve felt a shock for the first time, which they deserved. The problems of women today are growing exponentially. The struggle is growing. Women aren’t fools. They see everything.… pic.twitter.com/Q9mAXYZ6i8
— ANI (@ANI) April 18, 2026
خواتین کو بے وقوف نہ سمجھے بی جے پی: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ بل کی نہیں حد بندی (ڈی لمیٹیشن) کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کواپنی منمانی کرنے کی پوری آزادی ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا، جب اپوزیشن متحد ہوتا ہے تویہ کیسے ہارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے لئے یہ کالا دن اس لئے ہے کیونکہ ان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت کی سازش کوناکام بنا دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین بے وقوف نہیں ہیں، وہ سب سمجھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ملک بدل گیا ہے، عوام بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک 12 سال پہلے والی صورتحال میں نہیں ہے۔ بی جے پی پورے ملک میں اپنی مہم کو کھل کرچلائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
