Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah Birthday: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے امت شاہ کو سالگرہ کی دی مبارک باد ، داخلی سلامتی اور نشہ مکت بھارت کے لیے کوششوں کو سراہا

۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ ان کی انتظامی صلاحیت نے ہندوستان کے داخلی سلامتی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ ماؤ نواز خطرے کو ختم کرنے اور نشہ مکت سماج کے ہمارے خواب کو آگے بڑھانے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

نئی دہلی : مودی نے مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے، ماؤ نواز انتہا پسندی کے خطرے کو ختم کرنے اور نشہ مکت سماج کے ہدف کو آگے بڑھانے میں امیت شاہ کی کوششوں کو سراہا۔ ان کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، جے پی نڈا، شیوراج سنگھ چوہان اور ایس جے شنکر سمیت کئی لیڈروں نے بھی امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی

۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’وزیر داخلہ امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارک باد۔ ان کی انتظامی صلاحیت نے ہندوستان کے داخلی سلامتی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا ہے۔ ماؤ نواز خطرے کو ختم کرنے اور نشہ مکت سماج کے ہمارے خواب کو آگے بڑھانے میں حاصل ہونے والی کامیابیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ میں پرارتھناکرتا ہوں کہ انہیں عوام کی خدمت کے لیے طویل اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔‘‘

راج ناتھ سنگھ اور نتن گڈکری نے بھی دی مبارک باد

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی کابینہ میں ان کے ساتھی ہیں اور ملک کی داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ تعاون کے شعبے کو نئی رفتار دینے کے لیے پوری لگن اور محنت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے امت شاہ کی اچھی صحت، طویل عمر اور ملک کی خدمت میں مسلسل سرگرم رہنے کی پرارتھناکی۔مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امیت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے ان کی صحت، طویل عمر اور خوشحال زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جے پی نڈا نے نشہ مکت بھارت کے ہدف کا ذکر کیا

مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے امت شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’’نکسلیزم سے پاک ہندوستان‘‘ کے عزم کو حقیقت میں بدلنا ایک تاریخی کامیابی ہے، جس سے ملک کی داخلی سلامتی مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2029 تک ’’نشہ مکت بھارت مہم‘‘ کے ہدف کا تعین نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے امت شاہ کی دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے۔ جے پی نڈا نے امید ظاہر کی کہ عوامی شراکت داری سے اس ہدف کو بھی حاصل کیا جائے گا۔

شیوراج سنگھ چوہان اور ایس جے شنکر نے بھی سراہا

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے امت شاہ کو عوام میں مقبول رہنما، ماہر تنظیم کار اور بہترین حکمت عملی ساز قرار دیتے ہوئے ان کی سالگرہ پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ اپنے مضبوط عزم کے ساتھ ملک کی داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے اور تعاون کے شعبے کو خوش حال بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے پیغام میں قومی سلامتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے امت شاہ کے عزم کو قابل ستائش قرار دیا اور ان کی اچھی صحت، خوش حال زندگی اور طویل عمر کی دعا کی۔

کئی دیگر مرکزی وزرا نے بھی پیش کی نیک خواہشات

مرکزی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری امور اور بجلی منوہر لال کھٹر نے امت شاہ کو مقبول لیڈروں اور ماہر تنظیم کار قرار دیتے ہوئے محفوظ، خوش حال اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے ان کے عزم کو قابل تقلید بتایا۔مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لیے امت شاہ کی لگن اور قومی اتحاد، سالمیت اور سلامتی کے تئیں ان کا غیر متزلزل عزم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت گجیندر سنگھ شیخاوت نے بھی امت شاہ کو ’’نئے ہندوستان کا مرد آہن‘‘ قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور بھگوان شری رام سے ان کی اچھی صحت، طویل عمر اور توانائی کے لیے پرارتھنا کی۔

نھارت ایکسپریس ردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read