Bharat Express DD Free Dish

Prime Minister Modi’s podcast with Lex Friedman: لیکس فریڈمین کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا پوڈکاسٹ ہوا جاری، اپنے بچپن، ہمالیہ میں گزارے ہوئے وقت، آر ایس ایس کے اثر، ہندو قوم پرستی سمیت متعدد موضوعات پر کی بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی کا مشہور ایم آئی ٹی سائنسدان اور پروڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ اتوار کو جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوڈکاسٹ میں اپنی ابتدائی زندگی، ہمالیہ کے سفر، آر ایس ایس کے اثر و رسوخ اور ہندو قوم پرستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے متنوع موضوعات پر بات چیت کی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا مشہور ایم آئی ٹی سائنسدان اور پروڈکاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ پوڈ کاسٹ اتوار کو جاری کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوڈکاسٹ میں اپنی ابتدائی زندگی، ہمالیہ کے سفر، آر ایس ایس کے اثر و رسوخ اور ہندو قوم پرستی کے بارے میں بات کرتے ہوئے متنوع موضوعات پر بات چیت کی ہے۔

اپنی ابتدائی زنگی کے بارے میں بتایا

اپنی ابتدائی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا ’’دنیا کو دیکھ کر میں آج جو محسوس کرتا ہوں اس کی روشنی میں اپنے بچپن اور اس منفرد ماحول پر غور کر سکتا ہوں جس میں میں پلا بڑھا ہوں۔ میرے گاؤں کے کچھ دلچسپ پہلو تھے، جو کہ بہت نایاب تھے، یہاں تک کہ عالمی سطح پر بھی وہ پہلو کم یاب رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’شاید یہ کوئی روحانی منصوبہ تھا، جس کے تحت وڈنگر میں پیدا ہونے والے ایک لڑکے نے بالآخر کاشی کو اپنے کام کی جگہ بنایا، اور ماں گنگا کی آغوش میں رہا۔ جب میں اپنے خاندان کے بارے میں سوچتا ہوں، اپنے والد، اپنی ماں، اپنے بہن بھائیوں، اپنے چچا، خالہ، دادا دادی، تو پاتا ہوں کہ ہم سب ایک چھوٹے سے گھر میں ایک ساتھ پلے بڑھے ہیں۔ہمارا وہ گھر اس سے بھی چھوٹی جگہ میں تھا جس جگہ میں ابھی بیٹھا ہوا ہوں۔ کوئی کھڑکی نہیں تھی، بس ایک چھوٹا سا دروازہ تھا، جہاں میں پیدا ہوا۔ آج لوگ غربت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو یہ فطری بات ہے کہ میری زندگی انتہائی غربت میں گزری، لیکن ہم نے کبھی غربت کا بوجھ محسوس نہیں کیا۔‘‘

ہمالیہ میں گزارے ہوئے وقت کو بھی یاد کیا

جب فریڈمین نے وزیر اعظم سے کم عمری میں ہمالیہ میں گزارے گئے دو سالہ وقت کے کچھ یادگار لمحات کے بارے میں پوچھا تو وزیر اعظم مودی نے کہا ’’میں نے ہمالیہ میں پہاڑوں کی تنہائی کو گلے لگاتے ہوئے وقت گزارا۔ میں اس دوران بہت سے قابل ذکر لوگوں سے ملا۔ کچھ بڑے سنیاسی تھے۔ ایسے لوگ جنھوں نے اپنا سب کچھ چھوڑ دیا تھا۔ لیکن پھر بھی میرا دماغ غیرمطمئن رہا۔ شاید وہ میرے تجسس اور سیکھنے سمجھنے کی خواہش کی عمر تھی۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ’’یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ پہاڑوں، برف اور برف سے ڈھکی ہوئی اونچی اونچی چوٹیوں سے بھری ہوئی دنیا۔ لیکن اس تجربے نے میری شخصیت کی تشکیل میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس نے مجھے اندر سے مضبوط اور اندرونی طاقت کو دریافت کرنے کے قابل بنایا۔ مراقبہ کی مشق کرنا، صبح صادق سے پہلے کے مقدس اوقات میں جاگنا، سردی میں نہانا، عقیدت کے ساتھ لوگوں کی خدمت کرنا اور فطری طور پر بزرگوں کی خدمت کرنا میری ذات کا حصہ بن گیا تھا۔ ایک بار اس علاقے میں قدرتی آفت آئی تو میں نے فوری طور پر گاؤں والوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کر دیا۔ تو یہ وہ سنت اور روحانی لوگ تھے جن کے ساتھ میں نے وہاں وقت گزارا۔ میں کبھی ایک جگہ زیادہ دیر تک نہیں رہا۔ میں حرکت کرتا رہا، مسلسل گھومتا رہا۔ اسی طرح کی میں نے وہاں اپنی زندگی گزاری۔‘‘

آر ایس ایس میں شامل ہونے کا واقعہ بھی بتایا

وزیر اعظم مودی نے اپنے اوپر آر ایس ایس کے اثرات اور ہندو قوم پرستی پر بھی بات کی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آر ایس ایس میں کیسے شامل ہوئے تو وزیر اعظم نے بتایا کہ ’’ہمارے گاؤں میں، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ایک شاخ تھی، جہاں ہم کھیلتے تھے اور حب الوطنی کے گیت گاتے تھے۔ ان گیتوں میں مجھے کچھ گہرائی محسوس ہوئی۔ ان گیتوں نے میرے اندر ہلچل پیدا کر دی اور میں بالآخر آر ایس ایس کا حصہ بن گیا۔‘‘

واضح رہے کہ لیکس فریڈ مین ایک مشہور پوڈکاسٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایم آئی ٹی محقق اور اے آئی سائنس داں بھی ہیں۔ ان کے پوڈکاسٹ میں اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ، بنجمن نتن یاہو، جیویر میلی، ایلون مسک، مارک زکربرگ، جیف بیزوس، سام آلٹمین، میگنس کارلسن اور یووال نوح ہرراری جیسی اہم شخصیات بھی شرکت کر چکی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read