قوم بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی آج برسی ہے۔ اس دوران صدر دروپدی مرمو، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم کا خراج عقیدت
وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر مہاپری نروان دیوس مناتے ہوئے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک کے آئینی ڈھانچے کی تعمیر اور سماجی مساوات کے قیام میں غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا: ’’مہاپری نروان دیوس کے موقع پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے۔ ان کی بصیرت افروز قیادت، انصاف، مساوات اور آئینی اقدار کے تئیں ان کی غیر متزلزل وابستگی آج بھی ہمارے قومی سفر کی رہنمائی کر رہی ہے۔ انہوں نے نسلوں کو انسانی وقار کے تحفظ اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے کا حوصلہ دیا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ: ’’ان کے نظریات ہمیں اس وقت تک راستہ دکھاتے رہیں گے جب تک ہم ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر نہ کر لیں۔‘‘
Remembering Dr. Babasaheb Ambedkar on Mahaparinirvan Diwas. His visionary leadership and unwavering commitment to justice, equality and constitutionalism continue to guide our national journey. He inspired generations to uphold human dignity and strengthen democratic values.
May…— Narendra Modi (@narendramodi) December 6, 2025
امت شاہ کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر ڈاکٹر امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے تعلیم کو سماجی تبدیلی کی بنیاد قرار دیا اور ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امبیڈکر نے مساوات اور اخوت کی بنیاد پر ایک مضبوط بھارت کا نظریہ پیش کرتے ہوئے سماجی انصاف کی اعلیٰ ترین قدروں کو زندہ رکھا۔ امت شاہ نے مزید لکھا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی میراث سمندر کی طرح گہری اور ہمالیہ کی طرح بلند ہے، جو آج بھی ملک کی رہنمائی کر رہی ہے۔ مھا پرنروان دیوس کے موقع پر ملک ان کا شکریہ اور احترام کے ساتھ سر جھکاتا ہے۔
शिक्षा को सामाजिक परिवर्तन का मूल मंत्र मानने वाले, देश के संविधान-शिल्पी बाबासाहेब डॉ. भीमराव अंबेडकर जी ने श्रमिकों, किसानों और कमजोर वर्गों को अधिकार देकर सामाजिक न्याय का सर्वोच्च आदर्श स्थापित किया। समता और बंधुता के आधार पर सशक्त भारत की नींव रखने वाले बाबासाहेब ने… pic.twitter.com/iEkRBvOKbW
— Amit Shah (@AmitShah) December 6, 2025
راہل گاندھی کا خراج عقیدت
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر بی آر بابا صاحب امبیڈکر کو مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’مہاپری نروان دیوس پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو میرا پرنام۔ مساوات، انصاف اور انسانی وقار کی ان کی لازوال وراثت مجھے آئین کی حفاظت کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے اور ہمیں ایک زیادہ حساس اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بھارت کی تعمیر کے لیے تحریک دیتی ہے۔‘‘
ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی اور خدمات
ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر، جنہیں دنیا بابا صاحب کے نام سے جانتی ہے، ایک ممتاز قانون داں، ماہرِ معاشیات اور سماجی مصلح تھے۔ بطور ہندوستانی آئین کے معمار، انہوں نے اپنی پوری زندگی ذات پات کی بنیاد پر امتیاز کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور دلتوں سمیت تمام محروم طبقات کے حقوق کی وکالت کی۔ 6 دسمبر 1956 کو وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ ان کی طویل اور بے لوث خدمات کے اعتراف میں 1990 میں انہیں بھارت رتن، ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز دیا گیا۔ ان کی ولادت کا دن 14 اپریل پورے ملک میں امبیڈکر جینتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



