Bharat Express DD Free Dish

President Murmu interacts with students: صدر جمہوریہ مرمو نے یوم اطفال کےموقع پر راشٹرپتی بھون میں طالب علموں سے کی بات چیت

یوم اطفال کے موقع پراپنے خطاب میں صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہاکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں پر اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر  جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو یوم اطفال کے موقع پر راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں مختلف اسکولوں اور تنظیموں کے بچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور انہیں پر اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر  جمہوریہ ہند کے آفیشل ہینڈل نے ایکس پر لکھا کہ ’’یوم اطفال کے موقع پر، صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں مختلف اسکولوں اور تنظیموں کے بچوں سے بات چیت کی۔‘‘ تقریب میں بچوں کی طرف سے وندے ماترم گانا گایا گیا اور شاعری بھی کی گئی۔

صدر جمہوریہ نے بچوں کے ساتھ کچھ خوشی کے لمحات بھی شیئر کیے

صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ’’بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں، اور انکی بہتر پرورش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پر اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کچھ خوشی کے لمحات بھی شیئر کیے، ججبکہ اس ملاقات کے دوران کچھ بچوں نے وندے ماترم گایا اور نظمیں سنائیں۔‘‘

 

یوم اطفال ہر سال 14 نومبر کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے احترام کے طور پر منایا جاتا ہے

یوم اطفال ہر سال 14 نومبر کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کے احترام کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جواہر لال نہرو کو پیار سے ‘چاچا نہرو’ کہا جاتا تھا۔ نہرو کی موت کے بعد، بھارت میں ان کی سالگرہ کو ‘یوم اطفال’ یا بچوں کے دن کے طور پر منانے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ نہرو 14 نومبر 1889 کو اتر پردیش کے پریاگ راج میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 27 مئی 1964 کو آخری سانس لی۔ وہ ملک کی جدوجہد آزادی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے 15 اگست 1947 کو وزیر اعظم بنے۔ یوم اطفال کے موقع پر ملک بھر کے اسکولوں میں طلباء کے لیے متعدد سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جیسے کہ کھیل، مقابلے وغیرہ، جبکہ حکومتی ادارے اس دن مرحوم وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یادگاری تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ 1964 میں وزیر اعظم نہرو کی موت کے بعد پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں نہرو کے یوم پیدائش کو قومی یوم اطفال قرار دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read