Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025: بہار میں سیاسی ہلچل! خاتون کانگریس لیڈر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہوبہو نقل اتاری

شیلی ونود کے اس بیان اور ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جنتا دل (یونائٹڈ) کے کئی رہنماؤں نے اس حرکت کو “غیر شائستہ“ اور “خواتین کے شایانِ شان نہ ہونے والا طرزِ بیان” قرار دیا ہے۔

بہار کی سیاست ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تبصروں کے بعد اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو نشانے پر لیا گیا ہے۔ کانگریس کی خاتون رہنما شیلی ونود  کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ عوامی جلسے کے دوران نتیش کمار کی نقل اتارتی نظرآ رہی ہیں۔

ویڈیو میں شیلی ونود نہ صرف نتیش کمار کے اندازگفتگو کی مِمکری کرتی دکھائی دیتی ہیں، بلکہ ان پر ’’پیسے لٹانے‘‘ اور ’’خواتین کی بے عزتی‘‘ کرنے کے سنگین الزامات بھی عائد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نتیش کمار نے بہار میں خواتین کے
وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور ترقی کے وعدے صرف زبان تک محدود رکھے ہیں۔

شیلی ونود کے اس بیان اور ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جنتا دل (یونائٹڈ) کے کئی رہنماؤں نے اس حرکت کو “غیر شائستہ“ اور “خواتین کے شایانِ شان نہ ہونے والا طرزِ بیان” قرار دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس اپنی سیاسی زمین کھو چکی ہے، اسی لیے اس طرح کی حرکتوں کا سہارا لے رہی ہے۔

دوسری جانب کانگریس حلقے کا کہنا ہے کہ شیلی وِنود نے صرف طنز و مزاح کے انداز میں عوام کے احساسات کو بیان کیا ہے۔ ان کے مطابق بہار کی عوام برسوں سے ترقی اور روزگار کے وعدوں سے مایوس ہیں اور شیلی ونود نے صرف وہی بات عوام کے لبوں پر لائی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ یوزر نے شیلی ونود کے حوصلے کی تعریف کی ہے تو کئی لوگوں نے اسے سیاسی سطح پر گراوٹ کی مثال بتایا ہے۔ بہرحال، اس واقعے نے بہار کی سیاسی فضا کو مزید گرم کر دیا ہے اور ایک بار پھر یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ کیا سیاست میں شائستگی باقی رہ گئی ہے؟

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read