نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج PRS 2024 (پروگرس رپورٹنگ سسٹم) سے متعلق ایک مضمون شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے تعلیمی نظام کو نئی شکل دے رہا ہے، جہاں اب صرف داخلہ (Enrollment) نہیں بلکہ حقیقی سیکھنے (Real Learning) پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے PRS 2024 کو طلبہ کی ترقی پر سائنسی بنیادوں پر روشنی ڈالنے والی رپورٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ رپورٹ ضلع سطح پر شواہد کی بنیاد پر اقدام کی رہنمائی کرتی ہے، جس کا مقصد ایک جامع (Inclusive) اور مہارت سے جڑا ہوا تعلیمی نظام (Skill-linked education ecosystem) بنانا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ ردعمل مرکزی وزیر جینت چودھری کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دیے گئے پوسٹ پر دیا، جس میں جینت چودھری نے PRS 2024 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO India) کے آفیشل ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت اپنے تعلیمی نظام کو صرف داخلے کی حد تک محدود نہیں رکھ رہا، بلکہ اصل تعلیم پر توجہ دے رہا ہے۔ اپنے تازہ ترین خیالات میں، مرکزی وزیر جینت چودھری نے PRS 2024 کے ذریعے طلبہ کی ترقی سے متعلق سائنسی بصیرت اور ضلع سطح پر شواہد پر مبنی اقدام کے لیے بنائے گئے لائحۂ عمل پر روشنی ڈالی ہے، جس کا مقصد ایک جامع اور مہارت پر مبنی تعلیمی ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ یہ رپورٹ تعلیم کے معیار میں بہتری، طلبہ کی مہارت سازی، اور تعلیمی انصاف کے نئے دور کی طرف ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
India is redefining its education system beyond enrollment to focus on real learning. In his latest reflection, Union Minister Shri @jayantrld discusses how PRS 2024 provides scientific insights into student progress and lays out a roadmap for evidence-based, district-level… https://t.co/kTqiU1yefi
— PMO India (@PMOIndia) July 30, 2025
وزیراعظم نے جینت چودھری کے جس مضمون کو شیئر کیا ہے اس میں وزیر مملکت برائے تعلیم نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں بھارت میں تعلیم کا دائرہ صرف پھیلاؤ تک محدود نہیں رہا، بلکہ اس میں معیار، تدریسی طریقوں اور سیکھنے کے نتائج کو بھی سنجیدگی سے شامل کیا گیا ہے۔ ہم نے اس سمت میں قدم اٹھایا ہے کہ ہر بچہ نہ صرف اسکول جائے، بلکہ وہ حقیقی معنوں میں سیکھے بھی۔ مگر یہ جاننے کے لیے کہ بچے کیا سیکھ رہے ہیں، ہمیں ٹھوس اور سائنسی بنیادوں پر مبنی سوالات اٹھانے ہوں گے۔ ایک ماہر تعلیم نے کہا ہے کہ ’’طلبہ کمزور تدریس کے باوجود سیکھ سکتے ہیں، لیکن ناقص جانچ کے ساتھ وہ آگے نہیں بڑھ سکتے۔‘‘ تعلیم کے معیار کا اندازہ بڑے پیمانے پر جائزوں سے لگایا جا سکتا ہے جو مختلف علاقوں، مضامین، جماعتوں اور اسکولوں میں کارکردگی کے رجحانات ظاہر کرتے ہیں۔ اس سے اساتذہ اور پالیسی ساز تعلیمی نظام کی خامیوں اور خوبیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


