وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کسانوں کے لیے ایک بڑا اور حوصلہ بخش اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے ربیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں زبردست اضافے کا اعلان کرکے، کسانوں کو راحت پہنچانے کا اپنا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ طویل مدت سے ایم ایس پی بڑھانے کا مطالبہ کر رہے کسانوں کے لیے ایک بڑی راحت ہے۔ جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور فصل کی پیداوار میں اضافے کا بھی دیکھنے کو ملے گا۔ خاص طور پر گیہوں، چنا، مسور اور تلہن کی کاشتکاری کرنے والے کسانوں کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں حکومت نے کئی فیصلے کیے ہیں۔ چناوی ریاست بہار میں اسکولوں کے ساتھ ہی مرکزی ملازمین کو دیوالی تحفہ دیا گیا ہے۔ وہیں کسانوں کو ایم ایس پی کی شکل میں بڑی راحت دی گئی ہے۔
کسانوں کو حاصل ہوگا زیادہ فائدہ
حکومت کے اس فیصلے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور فصل کی پیداوارکوترغیب ملے گی۔ خاص طورپرگیہوں، چنا، مسوراور تلہن کی کاشتکاری کرنے والے کسانوں کوزیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ حکومت کا مقصد کسانوں کو ان کی فصلوں کے لیے صحیح قیمت فراہم کرنا ہے، جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہواوروہ اپنی فصلوں کی پیداواربڑھا سکیں۔ اس فیصلے سے ملک کے لاکھوں کسانوں کوفائدہ ہوگا اور کاشتکاری کے شعبے میں ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایم ایس پی کی نئی قیمتیں
گیہوں: 2585 روپے فی کوئنٹل (109 فیصد منافع)
جو: 2150 روپے فی کوئنٹل (58 فیصد منافع)
چنا: 5875 روپے فی کوئنٹل (59 فیصد منافع)
مسور: 7000 روپے فی کوئنٹل (89 فیصد منافع)
سرسوں اور ریپسیڈ: 6200 روپے فی کوئنٹل (93 فیصد منافع)
کسم: 6540 روپے فی کوئنٹل (50 فیصد منافع)
کسانوں کو مالامال بنانے کا پلان
وزیراعظم مودی کی کابینہ کے اس فیصلے سے کسانوں کوان کےاوسط تخمینہ پر 109 فیصد کا فائدہ طے کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے دالوں اورتیل کے بیجوں کی پیداوارکی ترغیب حاصل ہوگی، جس سے درآمدات پرملک کا انحصارکم ہوگا۔ کل ملاکر مودی حکومت کا یہ اعلان نہ صرف کسانوں کی معاشی حالت کوبہتربنائے گا بلکہ زرعی پیداوارکوبھی فروغ دے گا۔ اس طرح کسانوں کو’’مالامال‘‘ بنانے کے حکومتی منصوبے کوعملی جامہ پہنائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



