Bharat Express DD Free Dish

PM Modi’s three-nation visit to Europe called off: ہندوستان-پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر پی ایم مودی کا تین ملکی دورہ یورپ منسوخ

آپریشن سندور کے حوالے سے اپنے پہلے بیان  میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے تیاری کے مطابق، بغیرکسی غلطی کے کارروائی کوانجام دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے  اس کیلئے فوج کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ناروے، کروشیا اور ہالینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں پر حملے کے بعد لیا گیا ہے۔ اس مشن کو ‘آپریشن سندور’ کا نام دیا گیاہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کا تین ملکی دورہ یورپ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مودی 13 سے 17 مئی تک کروشیا، ناروے اور ہالینڈ کا دورہ کرنے والے تھے۔ وزیر اعظم نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ناروے جانے والے تھے۔ اس فیصلے سے متعلقہ ممالک کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

روس کا دورہ بھی ملتوی کر دیا گیا

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے اپنا روس کا دورہ بھی ملتوی کر دیا تھا۔ وزیر اعظم 9 مئی کو ماسکو میں یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کرنے والے تھے۔ پی ایم مودی کو روس نے یوم فتح پریڈ کے لیے مدعو کیا تھا۔ تاہم پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے اپنا دورہ ملتوی کردیا۔اس سے قبل بھارت نے پہلگام کا بدلہ پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر کے لیا۔ اس میں دہشت گرد لیڈروں حافظ سعید اور مسعود اظہر کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔ بھارت نے مظفرآباد، بہاولپور، مریدکے، سیالکوٹ اور کوٹلی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ملک کی تینوں افواج نے مل کر اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

آپریشن سندور کے حوالے سے اپنے پہلے بیان  میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے تیاری کے مطابق، بغیرکسی غلطی کے کارروائی کوانجام دیا ہے۔ یہ ہمارے لئے فخرکا لمحہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے  اس کیلئے فوج کی تعریف کی۔ اس کے بعد مرکزی کابینہ کے سبھی وزرا نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تئیں اپنا اعتماد جتاتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read