نئی دہلی :مہاراشٹر کی سیاست میں محنت، سادگی اور عوامی جڑت کی الگ پہچان رکھنے والے سینئر رہنما ایکناتھ شندے آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، جن میں سب سے نمایاں پیغام وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے آیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے نہ صرف شندے کو سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ مہاراشٹر کے تئیں ان کےعزم، لگن اوراپنے سیاسی رہنماؤں کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایکناتھ شندے کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ مہاراشٹر کی ترقی کو آگے بڑھانے اور پوجیہ بالاصاحب ٹھاکرے اور دھرم ویر آنند دیگھے کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ کے آخر میں شندے کی دراز عمری اور بہتر صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Birthday wishes to Shri Eknath Shinde Ji. He is working tirelessly towards furthering Maharashtra’s development and realising the dreams of Pujya Balasaheb Thackeray and Dharamveer Anand Dighe. Praying for his long life and good health.@mieknathshinde
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2026
ایکناتھ شندے کا سیاسی سفر جدوجہد اور عزم کی ایک مثال ہے۔ ستارا کے ایک سادہ خاندان میں پیدا ہونے والے شندے نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹھانے میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے طور پر کیا تھا۔ سماجی خدمت کے جذبے نے انہیں آنند دیگھے کے قریب کیا، جن کی تربیت اور نظم و ضبط نے شندے کی شخصیت کو نکھارا۔ بالاصاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کے نظریات اور آنند دیگھے کی رہنمائی نے انہیں ایک ایسا لیڈر بنایا جو آج بھی زمین سے جڑا ہوا نظر آتا ہے۔
مہاراشٹر کی قیادت سنبھالنے کے بعد شندے نے ترقیاتی کاموں کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ ممبئی ناگپور سمردھی مہامارگ ہو یا کوسٹل روڈ منصوبہ، بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی ان کی حکمرانی کی نمایاں پہچان بن چکی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے جس انتھک محنت کا ذکر کیا گیا ہے، وہ شندے کی دن رات کام کرنے والی عادت کی عکاسی کرتا ہے۔
ایکناتھ شندے کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مہاراشٹر کو ملک کی ایک ٹریلین ڈالر معیشت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے لے کر ریاست میں ہندوتوا کے نظریات کو مضبوط کرنے تک، شندے نے خود کو بالاصاحب ٹھاکرے کے سچے شیو سینک کے طور پر منوایا ہے۔ آنند دیگھے کا وہ خواب، جس میں وہ ٹھانے کے کسی شخص کو ریاست کے اعلیٰ ترین منصب پر دیکھنا چاہتے تھے، ایکناتھ شندے نے اسے حقیقت میں بدل کر دکھا دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
