پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الفطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاہے، جس میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔آپ کوبتادیں کہ کیرالہ، جموں کشمیر اور لداخ میں بدھ (10 اپریل) کو عید الفطر کا تہوار منایا گیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں جمعرات (11 اپریل) کو منایا جائے گا۔
فتح پوری مسجد کے شاہی امام مولانا مفتی مکرم احمد نے بتایا کہ منگل (9 اپریل) کو عید کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الفطر جمعرات کو ہوگی اور 30 واں اور آخری روزہ بدھ کو ہوگا۔بیشتر جمعیت وجماعت اور رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے بھی یہی اعلان کیا گیا تھا ،یعنی ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت جمعرات یعنی کل عید منائے گی جس پر پی ایم مودی نے آج مبارکباد پیش کی ہے۔
پی ایم مودی نے عید الفطر کی مبارکباد دی
Best wishes on Eid-ul-Fitr. May this occasion further spread the spirit of compassion, togetherness and peace. May everyone be happy and healthy. Eid Mubarak!
— Narendra Modi (@narendramodi) April 10, 2024
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”عیدالفطر پر نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ موقع ہمدردی، اتحاد اور امن کے جذبے کو مزید پھیلائے۔ سب خوش اور سلامت رہیں۔ عید مبارک۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



