Bharat Express DD Free Dish

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے گئے اندازے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق، آپریشن کے دوران بافتوں کی جانچ سے پھیپھڑے کے ایڈینوکارسینوما کی تشخیص کی تصدیق ہوئی، جس کا شبہ آپریشن سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کے دوران ظاہر کیا گیا تھا۔سرجری کی قیادت پروفیسر مارگریٹورا نے کی۔ ان کی ٹیم میں پروفیسر ایلیسا میسی، ڈاکٹر ماریا ٹریسا کونگڈو اور ڈاکٹر لیونارڈو پیٹراکا شیاوارلا شامل تھے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ پوپ کے پھیپھڑے میں موجود رسولی کو نکالنے کے لیے سرجری کی گئی تھی۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ دنیا کے کئی دیگر لیڈروں نے بھی پوپ کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا، ’’یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پوپ لیو چہاردہم کا گزشتہ رات آپریشن کامیاب رہا۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی پرارتھنا کرتا ہوں۔‘‘ہولی سی پریس آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پوپ لیو چہاردہم کے سینے کی سرجری منگل کو جیمیلی اسپتال میں کی گئی۔ سرجنوں نے ان کے دائیں پھیپھڑے کا نچلا حصہ نکال دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مکمل طور پر رسولی نکالنے کے لیے ویڈیو کی مدد سے دائیں پھیپھڑے کے نچلے حصے کو نکالا گیا۔

پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص کی تصدیق

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے گئے اندازے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق، آپریشن کے دوران بافتوں کی جانچ سے پھیپھڑے کے ایڈینوکارسینوما کی تشخیص کی تصدیق ہوئی، جس کا شبہ آپریشن سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کے دوران ظاہر کیا گیا تھا۔سرجری کی قیادت پروفیسر مارگریٹورا نے کی۔ ان کی ٹیم میں پروفیسر ایلیسا میسی، ڈاکٹر ماریا ٹریسا کونگڈو اور ڈاکٹر لیونارڈو پیٹراکا شیاوارلا شامل تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، نکالے گئے بافتوں کی آپریشن کے بعد مزید جانچ آنے والے دنوں میں کی جائے گی۔

عالمی رہنماؤں نے جلد صحت یابی کی پرراتھناکی

پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرکے ان کی جلد صحت یابی کی پرارتھناکی۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے پوپ لیو چہاردہم کو دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوپ جدید دنیا میں امن، انسانیت اور دانش مندی کی آواز ہیں۔ البانیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ سرجری کے بعد ان کی صحت یابی کے لیے ان کی دعائیں اور نیک خواہشات پوپ کے ساتھ ہیں۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی پوپ کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ پوپ دنیا بھر کے اربوں لوگوں کے لیے امید اور تحریک کا ذریعہ ہیں۔ اتحاد اور ہمدردی کا ان کا پیغام غیر یقینی حالات میں ایک دوسرے کو طاقت دینے کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ کارنی نے امید ظاہر کی کہ صحت یابی کے دوران انہیں ان لوگوں کی دعاؤں سے حوصلہ ملے گا جن کی زندگیوں پر انہوں نے اثر ڈالا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی پوپ لیو چہاردہم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ بیماری کے بعد وہ پوپ کی جلد صحت یابی کی پراتھنا کرتے ہیں۔ گوتریس نے مزید کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک خواہشات پوپ لیو چہاردہم اور دنیا بھر کی کیتھولک برادری کے ساتھ ہیں۔

بھارت اایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read