Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Udupi Krishna Math visit: لکش کنٹھ گیتا پاٹھ، کنک کوَچ دَان اور سُورن منڈپ کا افتتاح… اڈوپی کے کرشن مٹھ پہنچے پی ایم مودی

وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو کرناٹک کے اڈوپی واقع شری کرشن مٹھ پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے لکش کنٹھ گیتا پارایَن پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں ایک لاکھ شرکاء شریمد بھگود گیتا کا اجتماعی پاٹھ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو اڈوپی کے تاریخی شری کرشن مٹھ پہنچے۔ یہاں ان کا روایتی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم مشہور ’لکش کنٹھ گیتا پارایَن‘ یعنی ایک لاکھ افراد کے ذریعے شریمد بھگود گیتا کے اجتماعی پاٹھ کے پروگرام میں بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو کرناٹک اور گوا کے دورے پرگئے۔ صبح تقریباً 11:30 بجے انہوں نے کرناٹک کے اڈوپی میں واقع شری کرشن مٹھ کے درشن کیے۔ اس کے بعد وہ گوا روانہ ہو گئے، جہاں دوپہر تقریباً 3:15 بجے وہ شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ‘ساردھ پنچ شتامَنَوتسوَ’ میں شرکت کریں گے۔

لکش کنٹھ گیتا پارایَن

وزیراعظم اڈوپی میں شری کرشن مٹھ کے درشن کے لیے پہنچے ہیں۔ یہاں وہ لکش کنٹھ گیتا پارایَن پروگرام میں بھی شامل ہو رہے ہیں۔ اس میں طلبہ، بھکشوؤں، گیانی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں سمیت ایک لاکھ شرکاء حصہ لے رہے ہیں، جو یک آواز ہو کر شریمد بھگود گیتا کا پاٹھ کر رہے ہیں۔ اسی موقع پر وزیراعظم مودی نے کرشن کے گربھ گرہ کے سامنے واقع سُورن تِیرتھ منڈپ کا افتتاح کیااور مقدس کنکنا کنڈی کے لیے کنک کوچ (سونے کا غلاف) پیش کیا۔ کنکنا کنڈی ایک مقدس دروازہ ہے، مانا جاتا ہے کہ سنت کنک داس نے اسی دروازے سے بھگوان کرشن کے درشن کیے تھے۔ اڈوپی کا شری کرشن مٹھ تقریباً آٹھ سو سال پہلے شری مادھواچاریہ نے قائم کیا تھا، جو ویدانت کے دوئیّت فلسفے کے بانی ہیں۔

کنک داس اور ’کنکنا کنڈی‘ کی تاریخی کہانی

16ویں صدی کے سنت اور کوی کنک داس کو ان کی پسماندہ ذات کی وجہ سے مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے باہر بیٹھ کر گہری عقیدت کے ساتھ بھگوان سے پراتھنا کی۔ ان کی سچی بھکتی سے شری کرشن کی مورتی اندر سے مُڑ کر ان کی طرف دیکھنے لگی۔کہا جاتا ہے کہ دیوار میں ایک دراڑ پیدا ہوئی، جس کے ذریعے کنک داس نے بھگوان کے درشن کیے۔ بعد میں اسی مقام کو ’کنکنا کنڈی‘ یعنی ایک کھڑکی کی شکل دی گئی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read