نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی30 اکتوبر کو آسام اور پڈوچیری میں منعقد ہونے والے ‘میرا بوتھ، سب سے مضبوط رابطہ’ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ آسام میں یہ پروگرام دوپہر ایک بجے شروع ہوگا، جبکہ پڈوچیری میں شام 5:30 بجے تک عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ‘ایکس’ پر پوسٹ میں بتایا کہ آسام نے گزشتہ ایک دہائی میں جو ترقی کی ہے، وہ سب کے سامنے ہے اور یہ ریاست ہر شعبے میں اپنی ترقی کی بنیاد پر جانی جاتی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آسام کی عوام نے واضح طور پر اپنی ترجیح ظاہر کی ہے اور ڈبل انجن والی این ڈی اے حکومت کے ساتھ اگلے پانچ سال گزارنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ پروگرام عوام کے ساتھ براہ راست رابطے کا اہم موقع ہے، جس کے ذریعے لوگ اپنے خیالات، تجاویز اور ریاست میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں پر رائے دے سکتے ہیں۔
پڈوچیری میں وزیر اعظم مودی کے پروگرام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں این ڈی اے حکومت نے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پڈوچیری کی عوام دوبارہ حکومت کو اپنا اعتماد دینے کو تیار ہیں۔ اس پروگرام میں شہری اپنی رائے اور تجاویز وزیر اعظم مودی تک پہنچا سکیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات پوچھ سکیں گے۔
وزیر اعظم مودی کے اس اقدام کو عوامی رابطے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ‘ایکس’ اکاؤنٹ ‘نرندرمودی.ان’ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ کے ذریعے براہِ راست وزیر اعظم سے جڑیں اور ‘وکسیت آسام’ اور ‘مضبوط پڈوچیری’ کے لیے اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عوام کے سوالات سنیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کریں گے، جس سے عوام میں حکومت کی شفافیت اور عوامی شمولیت کو فروغ ملے گا۔یہ پروگرام این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں اور عوامی رابطے کے نئے دور کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی کوشش ہے کہ ہر شہری تک ترقیاتی کاموں کی معلومات پہنچیں اور وہ براہِ راست اپنی رائے دے سکیں تاکہ آنے والے انتخابات میں عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کیے جا سکیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

