Bharat Express DD Free Dish

Puducherry

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، تلنگانہ، مراٹھواڑہ، آندھرا پردیش، کیرالہ، کرناٹک، پڈوچیری اور تمل ناڈو کے لیے بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

امت شاہ نے پڈوچیری پولیس کو پریزیڈنٹس پولیس کلر  سے نوازا۔ جانیے تقریب میں انہوں نے پولیس، پڈوچیری کے روحانی ورثے اور تین نئے فوجداری قوانین کے بارے میں کیا کہا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری پولیس کو ’پریزیڈنٹس پولیس کلر‘ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری کو یہ باوقار اعزاز ملنا انتہائی فخر کی بات ہے اور اس موقع پر وہ تمام پولیس اہلکاروں اور پڈوچیری کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ پڈوچیری جنوبی ہندوستان کی روحانی اور ثقافتی بیداری کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے۔

وزیراعظم کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھی این رنگاسوامی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی رہنماؤں نے ان کی عوامی خدمات اور سادہ طرزِ زندگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔این رنگاسوامی پڈوچیری کی سیاست کے انتہائی بااثر اور مقبول لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 2026 کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولس میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو واضح برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت والا اتحاد پیچھے رہتا نظر آ رہا ہے۔

اس وقت کےکیرالہ، آسام اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے لیے صبح 7 بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ آسام میں 126، کےریالہ میں 140 اور پڈوچیری میں 30 سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالا جا رہا ہے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی اور نتائج 4 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

نوجوان ووٹرز بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ دکھنگاؤں ایل پی اسکول میں قائم پولنگ مرکز پر ایک نوجوان ووٹر نے کہا کہ لوگوں کو اسی پارٹی کو ووٹ دینا چاہیے جو بہتر کام کرے اور زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

کیرلا، آسام اورپڈوچیری میں ووٹنگ جاری ہے۔ ملک کی تینوں ریاستوں میں ووٹنگ جوش وخروش کے ساتھ ہو رہی ہے۔ شام 5 بجے تک آسام میں 84.42 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس کے  علاوہ کیرلا میں 5 بجے تک 75.01 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہیں پڈوچیری میں 5 بجے تک 86.92 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

کیرالہ کی تمام 140 اسمبلی نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں 883 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاست میں تقریباً 2.71 کروڑ ووٹرز آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ حکمراں بائیں بازو کا جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی کوشش کر رہا ہے،

نریندر مودی مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان اس ہفتے 9 اپریل سے شروع ہونے والے سات انتخابی پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔