Bharat Express DD Free Dish

PM Modi spoke to German Chancellor: وزیر اعظم مودی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے کی بات، کہا-ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز سے فون پر بات کی اور انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز سے فون پر بات کی اور انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ اس گفتگو میں دونوں لیڈران نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔

ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’چانسلر فریڈرک مرز سے بات کی اور انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی اور عالمی ترقیات پر تبادلۂ خیال کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم متحد ہیں۔‘‘

اس سے پہلے بھی وزیر اعظم مودی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کو جرمنی کا نیا چانسلر بننے پر مبارکباد دی تھی۔ وزیر اعظم نے لکھا تھا ’’جرمنی کے وفاقی چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر فریڈرک مرز کو دلی مبارکباد۔ میں ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

کون ہیں جرمن چانسلر فریڈرک مرز؟

فریڈرک مرز جرمنی کے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں 1955 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1985 سے 1986 تک سارلینڈ کے دارالحکومت ساربروکن میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مرز نے 1989 سے 1994 تک یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور 1994 سے 2009 تک جرمن بنڈسٹاگ یا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے 2000 سے 2002 تک CDU/CSU پارلیمانی گروپ کی قیادت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read