کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ
نئی دہلی: کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ نے مرکز میں این ڈی اے-بی جے پی حکومت کے 11 سال کو ناکام قرار دیا ہے۔ مرکزی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے بہار حکومت کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ بہار بھگوان بھروسے چل رہا ہے اور نتیش کمار کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، بی جے پی نے انہیں کٹھ پتلی بنا دیا ہے۔
’’عام لوگوں کی تھالی سے دال سبزی غائب‘‘
کانگریس لیڈر اکھلیش پرساد سنگھ نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’مرکزی حکومت نے امید جگائی کہ 2022 میں کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی، لیکن ہوا اس کے برعکس اور لاگت خرچ چار گنا ہو گئے، ساتھ ہی آمدنی میں بھی گھٹ گئی اور حکومت روزگار کی بات کرتی تھی، لیکن بے روزگاری کی شرح بھی بڑھی ہے۔ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ عام لوگوں کی تھالی سے دال سبزی غائب ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی 100 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ پی ایم مودی نے اب تک صرف یہی کام کیا ہے۔‘‘
’’سفارتی محاذ پر ہم لوگ بری طرح پیچھڑے‘‘
انہوں نے کہا، ’’حکومت کہتی تھی کہ ملک سے دہشت گردی ختم ہو جائے گی، لیکن سبھی لوگوں نے کشمیر کا واقعہ دیکھا، اتنا ہی نہیں دونوں ممالک کی عوام نے جیت کا جشن بھی منایا۔ حال ہی میں بھارت سے دنیا کے مختلف ممالک میں وفد بھی بھیجا گیا اور انہوں نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کی فیکٹری ہے۔ اس کے باوجود یو این ایس سی میں دہشت گردی پر چرچا کرنے کے لیے پاکستان کو اس کا صدر بنا دیا گیا۔ کوئی ملک اس پر بھی بھارت کے ساتھ نہیں ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ سفارتی محاذ پر بھی ہم لوگ بری طرح پیچھڑے ہیں۔ پی ایم مودی کو سیاست چھوڑ کر عوام کی بھلائی کے لیے بھی کام کرنا چاہئے۔‘‘
’’بی جے پی نے نتیش کو بنا دیا ہے کٹھ پتلی‘‘
اکھلیش پرساد سنگھ نے بہار حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’بہار بھگوان بھروسے چل رہا ہے اور نتیش کمار کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، بی جے پی نے انہیں (نتیش کمار) کٹھ پتلی بنا دیا ہے اور حکمرانی اور انتظامیہ میں ان کے پاس کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ بہار میں عصمت دری، ظلم، چوری، ڈکیتی اور قتل جیسے کیس آئے روز سامنے آرہے ہیں۔ بہار میں سب کچھ بھگوان بھروسے ہے اور امید ہے کہ انتخابات کے بعد یہاں تبدیلی آئے گی اور بہار کا بھلا ہوگا۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

