Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Set for First Talks with Japan’s Ishiba: وزیر اعظم مودی 29 تا 30 اگست کریں گے جاپان کا دورہ، بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس میں ہوں گے شریک

پی ایم مودی کے اس جاپان دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان بھارت اور جاپان کے مابین خصوصی تزویراتی اور عالمی شراکت داری کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی 28 اگست کی شام جاپان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ اعلان منگل کے روز خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کیا۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے بھی گجرات میں ماروتی سوزوکی کے ای وی پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے اس دورے کی تصدیق کی۔ وزیرِ اعظم مودی 29 تا 30 اگست جاپان میں قیام کریں گے جہاں وہ جاپانی ہم منصب شیگیرو ایشیبا کے ساتھ 15ویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ ان کا جاپان کا آٹھواں دورہ ہوگا، جب کہ شیگیرو ایشیبا کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات ہو گی۔

بھارت-جاپان تعلقات کی مضبوطی پر ہوگی گفتگو

پی ایم مودی کے اس جاپان دورے کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان بھارت اور جاپان کے مابین خصوصی تزویراتی اور عالمی شراکت داری کا جائزہ لیں گے، جس میں دفاع، تجارت، ٹیکنالوجی، اختراع اور عوامی روابط شامل ہیں۔ ساتھ ہی علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

پی ایم مودی چین میں ایس سی او اجلاس میں بھی ہوں گے شریک

جاپان کے بعد وزیرِ اعظم مودی 31 اگست تا یکم ستمبر چین کے شہر تیانجن جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر یہ دورہ انجام پائے گا۔ اس دوران وزیرِ اعظم مودی کی دیگر شریک رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ بھارت 2017 سے ایس سی او کا رکن ہے اور 2022-23 میں اس نے تنظیم کی صدارت بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے دہلی میں وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کی تھی اور انھیں صدر شی جن پنگ کا خصوصی پیغام اور دعوت نامہ پہنچایا تھا، جس کے بعد یہ دورہ طے پایا ہے۔ گزشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان اور چین کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد اب حالات پھر سے معمول پر آتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ پی ایم مودی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read