Bharat Express DD Free Dish

PM Modi releases stamp on 60 years of Indo-Maldives ties: پی ایم مودی نے صدر معیزو کے ساتھ ہند-مالدیپ تعلقات کے 60 سال پورے ہونے پر کیا یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا، ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ لگایا

پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے مسائل کا اندازہ اور دونوں ممالک اس کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

پی ایم مودی نے آج مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے ساتھ ہندوستان اور مالدیپ کی دوستی کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک یادگاری ڈاکٹ ٹکٹ کا اجرا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے اور اس سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’ایک بہت پیاری دوستی کی یادگار! صدر معیزو اور میں نے ہندوستان اور مالدیپ کی دوستی کے 60 سال مکمل ہونے پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ ہمارے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں اور ہمارے ممالک کے لوگوں کو فائدے پہنچ رہے ہیں۔‘‘

’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت لگایا پودا

اس دوران پی ایم مودی نے صدر معیزو کے ساتھ ’’ایک ماں پیڑ کے نام‘‘ پہل کے تحت ایک پودا بھی لگایا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے مسائل کا اندازہ اور دونوں ممالک اس کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ پیڑ لگانے کی پہل بھی اسی کا حصہ ہے۔ پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’ہندوستان اور مالدیپ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے چیلنجوں کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔ اور ہم پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مالے میں آج شام صدر معیزو اور میں نے پودے لگائے اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل اور مالدیپ حکومت کے 5 ملین درخت لگانے کے عہد کو مضبوط کیا۔‘‘

واضح رہے کہ پی ایم مودی صدر معیزو کی دعوت پر ایک دو روزہ دورے کے لیے مالدیپ میں ہیں، جہاں آج ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (FTA) پر مذاکرت کے آغاز کا اعلان کیا۔

بھارت ایکپسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔