Bharat Express DD Free Dish

PM Modi on US Tariff Threat: We Won’t Bow to Pressure: ’’کسانوں، مویشی پالنے والوں اور چھوٹے کاروباریوں کے مفاد پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا‘‘، پی ایم مودی نے احمد آباد سے امریکہ کو دیا واضح پیغام

پی ایم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ صرف ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات خریدیں اور تاجروں سے کہا کہ اپنی دکانوں پر نمایاں طور پر لکھیں کہ وہ صرف ’سودیشی‘ مال فروخت کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو احمد آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ٹیرف دھمکیوں کو رد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ کسانوں، مویشی پالنے والوں اور چھوٹے صنعتکاروں کے مفادات پر کسی بھی دباؤ کے باوجود سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ پی ایم مودی نے مجمع عام سے کہا کہ ’’ہم پر دباؤ بڑھے گا، لیکن ہم اسے برداشت کریں گے‘‘۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس درمیان وزیراعظم مودی نے کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے 65 سال حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی نے بھارت کو بیرونی ملکوں پر انحصار کرنے پر مجبور کیا تاکہ ’’درآمدی گھوٹالے‘‘ کیے جا سکیں۔ پی ایم مودی نے عوام پر زور دیا کہ وہ صرف ’میڈ ان انڈیا‘ مصنوعات خریدیں اور تاجروں سے کہا کہ اپنی دکانوں پر نمایاں طور پر لکھیں کہ وہ صرف ’سودیشی‘ مال فروخت کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے دو ’’موہنوں‘‘ کا کیا ذکر

خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے بھارت کی طاقت اور خود انحصاری کی علامت کے طور پر دو ’’موہنوں‘‘ کا ذکر کیا۔ ایک سدرشن چکر دھاری شری کرشن، جو تحفظ کی علامت ہیں اور دوسرے چرخہ دھاری مہاتما گاندھی، جنھوں نے آزادی کی تحریک میں خود انحصاری اور دیسی اشیاء کو فروغ دیا۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کی عسکری کارروائی ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف سخت پیغام دیا۔ انھوں نے بالواسطہ طور پر پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کا بھارت دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو، چاہے وہ کہیں بھی چھپے ہوئے ہوں، نہیں بخشتا‘‘۔  خطاب کے اختتام پر پی ایم مودی نے عوام کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور احمد آباد میں ایک پُرجوش روڈ شو میں بھی شرکت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read