ونڈہوک (نمیبیا) وزیر اعظم نریندر مودی کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کے اسٹیٹ ہاؤس میں صدر نیتمبونندی ندیتواہ نے پرتپاک خیرمقدم کے ساتھ خوش آمدید کہا، جہاں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ بدھ کو پی ایم مودی ہوشیا کوتاکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں نمیبیا کی وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تجارت سلمہ آشیپالا-موساوی نے ان کا استقبال کیا۔
President Dr. Netumbo Nandi-Ndaitwah and I reviewed the full range of India-Namibia relations during our talks today. Cooperation in areas such as digital technology, defence, security, agriculture, healthcare, education and critical minerals figured prominently in our… pic.twitter.com/PdpLFc2U29
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2025
پی ایم مودی کے ونڈہوک پہنچنے پر ان کے قیام کے ہوٹل میں بھی ثقافتی رنگوں سے بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر یوگا مظاہرے، ہندوستانی برادری کے جوش بھرے نعرے اور تحائف کا تبادلہ بھی دیکھنے کو ملا۔ مودی نے برادری کے افراد سے ملاقات کی، ان کے جذبات سنے اور محبت بھری یادگاریں قبول کیں۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا کہ نمیبیا میں مقیم ہندوستانی برادری نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا، وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی جھلک ہے۔ مجھے اپنے ڈایسپورا پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی ثقافت و روایات سے رشتہ نہیں توڑا۔
وزارت خارجہ نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ یہ پی ایم مودی کا پہلا دورہ نمیبیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک اور پوسٹ میں نمیبیا کو افریقہ میں بھارت کا معتمد و قابل قدر شراکت دار قرار دیا اور صدر نیتمبونندی ندیتواہ سے ملاقات اور نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب پر خوشی ظاہر کی۔ مودی نے لکھا: ابھی کچھ دیر پہلے ونڈہوک پہنچا ہوں۔ نمیبیا ایک قابل اعتماد افریقی شراکت دار ہے۔ صدر نیتمبونندی ندیتواہ سے ملاقات اور پارلیمنٹ میں خطاب کا منتظر ہوں۔
Landed in Windhoek a short while ago. Namibia is a valued and trusted African partner with whom we seek to boost bilateral cooperation. Looking forward to meeting President Dr. Netumbo Nandi-Ndaitwah and addressing the Namibian Parliament today.@SWAPOPRESIDENT pic.twitter.com/ox6LEqHOba
— Narendra Modi (@narendramodi) July 9, 2025
وزیراعظم مودی یہ دورہ برازیل کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد کر رہے ہیں، جہاں انہوں نے 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور برازیلیا میں صدر لولا ڈی سلوا سے دو طرفہ ملاقات کی۔
نمیبیا، وزیراعظم مودی کے پانچ ملکی دورے کا آخری پڑاؤ ہے، جس میں وہ اس سے قبل گھانا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ارجنٹینا اور برازیل کا دورہ کر چکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

