Bharat Express DD Free Dish

IFS trainees meet PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی سے 2024 بیچ کے آئی ایف ایس افسران کی ملاقات، بھارت کے ’’وِشو بندھو‘‘ کردار پر گفتگو

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب گامزن ہے اور ان نوجوان افسران کو اس تبدیلی کا سفیر بننا ہے۔

انڈین فارن سروس (IFS) کے 2024 بیچ کے 33 زیرِ تربیت افسران نے آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ یہ افسران ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے افسران سے موجودہ کثیر قطبی عالمی نظام (Multipolar World) اور بھارت کے منفرد کردار پر گفتگو کی۔ انھوں نے بھارت کو ’’وشو بندھو‘‘ (دنیا کا دوست) قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے کس طرح دنیا بھر کے ممالک کی مدد میں پہل کی ہے، خصوصاً جب وہ بحران کا شکار تھے۔

پی ایم مودی نے افسران سے کہا کہ بھارت نہ صرف گلوبل ساؤتھ (ترقی پذیر ممالک) کی صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی خارجہ پالیسی میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب گامزن ہے اور ان نوجوان افسران کو اس تبدیلی کا سفیر بننا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ان افسران سے ان کے سرکاری سروس میں ابتدائی تجربات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ افسران نے اپنی تربیت اور ریسرچ سے متعلق تجربات کا اشتراک کیا، جن میں سمندری سفارت کاری، مصنوعی ذہانت، آیوروید، ثقافتی روابط، خوراک اور سوفٹ پاور جیسے موضوعات شامل تھے۔ وزیر اعظم مودی نے تجویز دی کہ دنیا بھر کے نوجوانوں میں بھارت سے متعلق تجسس پیدا کرنے کے لیے ’’Know Your Bharat‘‘ جیسے کوئز اور مباحثے منعقد کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے سفارتی رابطوں میں موثر مواصلات (Effective Communication) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افسران کو کہا کہ وہ مختلف سفارتی مشنوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیں اور بہتری کی تجاویز دیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read