Bharat Express DD Free Dish

PM Modi joined Trump’s Truth Social: وزیر اعظم مودی ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’Truth Social‘‘ سے جڑے، ٹرمپ نے ’’Truth Social‘‘ پر شیئر کیا تھا لیکس فریڈمین کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا پوڈکاسٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’Truth Social‘‘ پر لیکس فریڈمین کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا پوڈکاسٹ شیئر کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’Truth Social‘‘ پر لیکس فریڈمین کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا پوڈکاسٹ شیئر کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ پلیٹ فارم پر آنے کے بعد انھوں نے وہاں اپنی پہلی پوسٹ میں لکھا ’’Truth Social پر آ کر خوشی ہوئی۔ میں یہاں تمام پرجوش آوازوں کے ساتھ جڑنے اور مستقبل میں بامعنی بات چیت میں مشغول ہونے کا منتظر ہوں۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے اپنا پوڈکاسٹ شیئر کرنے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کی بھی تعریف کی۔ ٹرمپ کی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا ’’میرے دوست، صدر ٹرمپ کا شکریہ۔ میں نے اپنے زندگی کے سفر، ہندوستان کے تہذیبی نقطہ نظر، عالمی مسائل سمیت بہت سے موضوعات کا احاطہ کیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ لیکس فریڈمین کے ساتھ وزیر اعظم مودی کا پوڈکاسٹ نشر ہونے کے بعد سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس پوڈکاسٹ کا لنک اپنے Truth Social اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے اس کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی۔ ٹرمپ نے آج صبح اس پوڈکاسٹ کو شیئر کیا تھا۔ فریڈمین کے ساتھ اپنی دلچسپ گفتگو کے دوران وزیر اعظم مودی نے اپنی قوم کے تئیں ٹرمپ کی غیر متزلزل وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو ان کی ثابت قدمی اور ان کے غیرمتزلزل ارادوں کے لیے خصوصی طور پر قابل تحسین قرار دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read